Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
402 - 676
 بدلے ان کی نیکیاں لے لیں گے اور ان کی نیکیاں نہیں ہوں گی تو ان کے ظلم کے برابر اپنے گناہ ظالموں پر ڈال دیں گے تاآنکہ ظالم جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں بھیجے جائیں گے۔(1)
	حضرتِ عبداللہبن انیس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکو یہ فرماتے سنا ہے:قیامت کے دن لوگ ننگے بدن،ننگے پاؤں ، غیر مختوں ، سیاہ صورتوں میں اٹھیں گے۔پس منادی ندا کرے گا: جس کی آواز ایسی ہوگی جو دور و نزدیک یکساں طور پر سنی جائیگی، میں بدلے دینے والا مالک ہوں کسی جنتی کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں جائے باوجود یکہ اس پر کسی جہنمی کی دادخواہی رہتی ہوچاہے وہ ایک تھپڑ ہی کیوں نہ ہو یا اس سے زیادہ ہو اور کوئی جہنمی جہنم میں نہ جائے دراں حالیکہ(2)  اس پر کسی کا حق رہتا ہو، چاہے وہ ایک تھپڑ ہو یا اس سے زیادہ ہو اور تیرا رب کسی ایک پر بھی ظلم نہیں کریگا، ہم نے عرض کی: یارسول اللہ! یہ کیسے ہوس کے گا حالانکہ ہم تو اس دن ننگے بدن، ننگے پاؤں ہونگے، آپ نے فرمایا: نیکیوں اور برائیوں کے ساتھ مکمل بدلہ دیا جائے گا اور تمہارا رب کسی ایک پر ظلم نہیں کریگا۔(3)
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے مروی ہے: جو ناحق ایک چابُک مارتا ہے، قیامت کے دن اس کا بدلہ لیا جائے گا۔(4)
حکایت:
	 کسریٰ نے اپنے بیٹے کے لئے ایک استاد مقرر کیا جو اسے تعلیم دیتا تھا اور ادب سکھاتا، جب وہ بچہ مکمل طور پر علم و فضل سے بہرہ ور ہوگیا تو استاد نے اسے بلایا اور بغیر کسی جرم اور بغیر کسی سبب کے اسے انتہائی درد ناک سزادی اس لڑ کے نے اپنے استاد کے اس رویہ کو بہت ہی بُرا سمجھا اور دل میں اس کی طرف سے عداوت پیدا ہوگئی یہاں تک کہ وہ جوان ہوگیا، اس کا باپ مرگیا اور باپ کے بعد وہ بادشاہ بن گیا۔ بادشاہی سنبھالتے ہی اس نے استاد کو بلا کر پوچھا: آپ نے فلاں دن بغیر کسی جرم اور بغیر کسی سبب مجھے اتنی درد ناک سزا کیوں دی تھی؟ استاد نے کہا: اے بادشاہ! جب تو علم و فضل کے کمال تک پہنچ گیا تو مجھے معلوم ہوگیا کہ باپ کے بعد تو بادشاہ بنے گا، میں نے سوچا تجھے سزا کا ذائقہ اور ظلم کی تکلیف سے موافق کردوں تاکہ تو اس کے بعد کسی پر ظلم نہ کرے، بادشاہ نے کہا:اللہ تَعَالٰی آپ کو جزائے خیر دے اور پھر ان کا وظیفہ مقرر کردیا اور ان کے اخراجات کی ادائیگی کا حکم صادر کردیا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المعجم الاوسط ، ۴/۲۷۶، الحدیث۵۹۷۶	            
2…در۔ آں۔ حالے۔ کہ،یعنی اس حال میں کہ۔علمیہ
3…کتاب الکبائر للذھبی، الکبیرۃ السادسۃ والعشرین، ص ۱۲۱
4…المعجم الاوسط، ۱/۳۹۴ ، الحدیث۱۴۴۵