Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
399 - 676
باب 54
ممانعتِ ظلم
	فرمانِ الٰہی ہے:
وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ (1)	اورعنقریب ظالم جان لیں گے کونسی پھیرنے کی جگہ پھیرےجائیں گے۔
	فرمانِ نبوی ہے کہ ظلم قیامت کے دن تاریکی ہوگی۔(2)
	 حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے مزید فرمایا: جو شخص ایک بالشت زمین ظلم سے حاصل کرلیتا ہے، اللہ تَعَالٰی اس کے گلے میں ساتوں زمینوں کا طوق ڈالے گا۔(3)
	بعض کتب میں مرقوم ہے کہ اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے: اس آدمی پر ظلم میرے غضب کو بھڑکا دیتا ہے جس کا میرے سوا کوئی مدد گار نہیں ہے۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:   ؎
لاتظلمن اذا ما کنت مقتدرا		فالظلم یرجع عقباہ الی الندم
تنام عیناک والمظلوم منتبہ		یدعوعلیک وعین اللہ لم تنم
{1}…جب تو صاحب اقتدار ہو تو کسی پر ہر گز ظلم نہ کر کیونکہ ظلم کا انجام شرمندگی ہے۔
{2}…تیری آنکھیں سوئیں گی مگر مظلوم کی آنکھیں جاگ کر تیرے لئے اللہ تَعَالٰی سے بد دعا کریں گی اور اللہ تَعَالٰی کبھی سوتا نہیں ہے۔
	دوسرا شاعر کہتا ہے:   ؎
اذا ماالظلوم استوطا الارض مرکبا		ولج   غلوا   فی   قبیح   اکتسابہ
فکلہ   الی   صرف   الزمان   فانہ			سیبدی  لہ  مالم  یکن   فی حسابہ
{1}…جب مظلوم زمین پر چلے اور ظالم برے اعمال میں حد سے زیادہ بڑھ جائے،
{2}…تو تُو اس کو مصائب زمانہ کے سپرد کردے کیونکہ زمانہ اسے وہ سبق دے گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترجمۂکنزالایمان:اور اب جاناچاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ (پ۱۹،الشعراء:۲۲۷)
2…بخاری،کتاب المظالم والغضب، باب الظلم ظلمات، الخ ،۲/۱۲۷، الحدیث۲۴۴۷
3…مسلم،کتاب المساقاۃ، باب تحریم الظلم وغضب الارض وغیرھا، ص ۸۶۹، الحدیث۱۳۸۔ (۱۶۱۰)