Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
395 - 676
	حاکم نے سندِ صحیح سے یہ حدیث نقل کی ہے لیکن اس میں ایک راوی ساقط ہے کہ اللہ تَعَالٰی کسی بندے کے گناہوں پر پشیمانی اور شرمندگی دیکھتا ہے تو اسے بخشش طلب کرنے سے پہلے بخش دیتا ہے۔(1)
	مسلم وغیرہ کی حدیث ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: اس ذات کی قسم !جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر تم گناہ نہ کرو اور بخشش طلب نہ کرو تو اللہ تَعَالٰی تمہیں نابود کردے اور تمہارے بدلہ میں ایسی قوم کو لائے جو گناہ کریں اور اللہ تَعَالٰی سے بخشش طلب کریں پھر اللہ تَعَالٰی انہیں معاف فرمادے۔(2)
	مسلم کی حدیث ہے:کوئی ایسا نہیں ہے جسے اللہ تَعَالٰی سے زیادہ اپنی تعریف پسند ہو، اسی لئے اللہ تَعَالٰی نے اپنی تعریف فرمائی ہے اور کوئی بھی اللہ تَعَالٰی سے زیادہ غیرت والانہیں ہے، اسی لئے اللہ تَعَالٰی نے بدکاریوں کو حرام کردیا ہے اور کوئی ایک ایسا نہیں ہے جو اللہ تَعَالٰی سے زیادہ عذر پسند کرنیوالا ہو اسی لئے اللہ تَعَالٰی نے کتابیں نازل کیں اور رسولوں کو بھیجا۔(3)
ایک زانیہ کی توبہ:
	مسلم کی روایت ہے کہ ایک عورت جہینہ جو زنا سے حاملہ ہوئی تھی حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم کی خدمت میں آئی اور عرض کی: یارسول اللہ! میں قابلِ حدّ ہوں ، مجھ پر حَد جاری فرمائیے، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے اس کے سرپرست کو بلاکر فرمایا کہ اس سے حسن سلوک کرنا اور جب اس کا بچہ پیدا ہوجائے تو اِسے میرے پاس لے آنا، چنانچہ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے حکم فرمایا کہ اس عورت کے کپڑے اچھی طرح باندھ دیئے جائیں ، پھر آپ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا اور بعد میں آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی: یارسول اللہ! آپ نے اس زانیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی؟ آپ نے فرمایا: اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر وہ مدینہ کے ستر آدمیوں پر بانٹ دی جائے تو سب کو پوری ہوجائے، کیا تم نے اس سے کوئی افضل شخص دیکھا کہ وہ خود کو اللہ کی حدود کے اجراء کے لئے لے آئی ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المستدرک للحاکم ،کتاب التوبۃ والانابۃ، باب ما علم اللہ من عبد۔۔۔الخ ،۵/۳۶۰، الحدیث۷۷۲۱
2…مسلم،کتاب التوبۃ، باب سقوط الذنوب۔۔۔الخ ، ص۱۴۷۰، الحدیث۱۱۔ (۲۷۴۹) وغیرہ
3…المرجع السابق ، باب غیرۃ اللہ تعالی۔۔۔الخ،ص۱۴۷۶، الحدیث۳۵۔ (۲۷۶۰)
4…مسلم،کتاب الحدود، باب من اعترف۔۔۔الخ ، ص ۹۳۳، الحدیث۲۴۔ (۱۶۹۶)