Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
390 - 676
باب53
فضائلِ توبہ 
	توبہ کی فضیلت میں بہت سی آیات وارد ہیں ، فرمانِ الٰہی ہے:
وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہ  جَمِیۡعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۳۱﴾ (1)
اور توبہ کرو اللہ کی طرف اے مومنو! تاکہ تم فلاح پاؤ۔
اور فرمایا:
وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ  اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ  اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾یُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیۡہٖ مُہَانًا ﴿٭ۖ۶۹﴾اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صٰلِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ  سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍؕ وَکَانَ اللہُ  غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صٰلِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللہِ  مَتَابًا ﴿۷۱﴾ (2)
اور جو لوگ اللہ کیساتھ کوئی اور معبود نہیں پکارتے اور ناحق کسی انسان کو قتل نہیں کرتے جس کے قتل کو اللہنے حرام کر دیا ہے اور زنا نہیں کرتے اور جو کوئی یہ کام کرے گا سخت مصیبت سے ملاقات کرے گا قیامت کے دن اسے دگنا عذاب دیا جائے گا اور رسوائی کیساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے عمل کئے پس یہ لوگ اللہ تَعَالٰی انکی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور جو کوئی توبہ کرے اور اچھے عمل کرے پس بیشک وہ رجوع کرتا ہے اللہ کی طرف رجوع کرنا۔
	توبہ کے متعلق بہت سی احادیث ہیں ۔ مسلم کی ایک حدیث ہے کہ بے شک اللہ تَعَالٰی اپنی رحمت کو رات میں وسیع 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترجمۂکنزالایمان:اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔(پ۱۸، النور: ۳۱)
2…ترجمۂکنزالایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی، ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا۔ بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی۔ (پ۱۹، الفرقان: ۶۸ تا ۷۱)