احمد کی روایت ہے: قیامت کے دن کافر کی داڑھ احد پہاڑ جیسی ہوگی، اس کے چمڑے کی موٹائی ستر ہاتھ ہوگی، اس کا بازو بیضاء پہاڑ جیسا ،اور اس کی ران وَرِقان (1)جیسی اور جہنم میں اس کی بیٹھک میرے اور ربذہ کے درمیانی فاصلہ کے برابر ہوگی۔(2)
ایک روایت میں ہے کہ جہنم میں اس کی بیٹھک تین دن کے سفر کے برابر ہو گی جیسے ربذہ ہے۔(3)
احمد، ترمذی اور طبرانی کی روایت ہے: جسے حافظ منذری نے اچھی سند والی حدیث کہا ہے اور ترمذی نے اسے فضیل بن یزید سے نقل کیا ہے کہ کافر جہنم میں ایک یا دو فرسخ کے برابر لمبی زبان جہنم میں کھینچتا پھرے گا اور لوگ اسے روندتے ہوں گے، ایک فرسخ تین میل کے قریب ہوتا ہے۔(4)
فضل بن یزید نے ابی العجلان سے روایت کی ہے کہ کافر قیامت میں دو فرسخ لمبی زبان کھینچ رہا ہوگا اور لوگ اسے روند رہے ہوں گے۔(5)
بیہقی وغیرہ کی روایت ہے کہ جہنمیوں کے جسم جہنم میں بہت بڑے کردئیے جائیں گے یہاں تک کہ اس کے کان کی لَو سے اس کے کندھے تک سات سو سال کے سفر کا فاصلہ ہوگا، اس کی کھال کی موٹائی ستّر ہاتھ اور اس کی داڑھ جبلِ احد کے برابر ہوگی۔(6)
احمد اور حاکم نے بسند صحیح مجاہد سے روایت کیا ہے کہ حضرتِ ابن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے فرمایا: جانتے ہو جہنمیوں کے جسم کتنے عظیم ہوں گے؟ میں نے کہا: نہیں ! تب انہوں نے کہا: ہاں ، بخدا! تم نہیں جانتے کہ ان کے کان کی لَو اور ان کے کندھے کے درمیان ستّر سال کے سفر کا فاصلہ ہوگا، اس کی وادیوں میں خون اور پیپ رواں ہوگی، میں نے کہا: نہریں ہوں گی تو انہوں نے فرمایا: نہیں بلکہ وادیاں ہوں گی۔(7)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ایک عظیم سیاہ پہاڑ کا نام ہے۔ علمیہ
2…مسند احمد، مسند ابی ھریرۃ ،۳/۲۱۹، الحدیث۸۳۵۳
3…ترمذی ،کتاب صفۃ جہنم ، باب ماجاء فی عظم اھل النار، ۴/۲۶۱، الحدیث ۲۵۸۷
4…المرجع السابق، الحدیث۲۵۸۹
5…شعب الایمان،التاسع من شعب۔۔۔الخ، فصل فی ان الجنۃ۔۔۔الخ،۱/۳۵۳،الحدیث۳۹۴ بابن العجلان مکان ابی العجلان
6…مسند احمد ، مسند عبداللہ بن عمر بن الخطاب، ۲/۴۵۶، الحدیث ۴۸۰۰
7…مسند احمد ، مسند السیدۃ عائشۃ رضی اللہ عنہا ، ۹/۴۲۷، الحدیث ۲۴۹۱۰