Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
38 - 676
 لیتا ہے تو اس کا جسم گراں اور آنکھیں نیند سے بوجھل ہوجاتی ہیں ، اس کے اَعضائے بدن ڈھیلے پڑجاتے ہیں پھر وہ باوجود کوشش کے سوائے نیند کے کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا اور اس طرح وہ اس مردار کی مانند بن جاتا ہے جو راہ گزر میں پڑا ہو۔
	’’ مُنْیَۃُ الْمُفْتِی ‘‘ میں ہے کہ حضرت لقمان حکیم نے اپنے بیٹے سے کہا: کھانا اور سونا کم کرو کیونکہ جو شخص زیادہ کھاتا اور زیادہ سوتا ہے وہ قیامت کے دن اَعمالِ صالحہ سے خالی ہاتھ ہوگا۔ 
	فرمانِ نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے کہ اپنے دلوں کو زیادہ کھانے پینے سے ہلاک نہ کرو، جس طرح زیادہ پانی سے کھیتی تباہ ہوجاتی ہے، اسی طرح زیادہ کھانے پینے سے دل ہلاک ہوجاتا ہے۔(1)نیک لوگوں نے معدہ کو ایسی ہانڈی سے تشبیہ دی ہے جو اُبلتی رہتی ہے اور اس کے بخارات برابر دل پر پہنچتے رہتے ہیں ، پھر انہی بخارات کی کثرت دل کو غلیظ اور کثیف بنادیتی ہے زیادہ کھانے سے علم و فکر میں کمی واقع ہوتی ہے اور شکم پُری، فطانت و ذَکاوت کو برباد کردیتی ہے۔
حکایت:
	حضرت یحییٰ بن زَکریا عَلَیْہِمَا السَّلَامنے شیطان کو دیکھا وہ بہت سے دام اٹھائے ہوئے تھا، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہیں ؟ شیطان نے کہا: یہ شہوات ہیں جن سے میں ابن آدم کو قید کرتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا: میرے لئے بھی کوئی پھندہ ہے؟ شیطان بولا: نہیں ! مگر ایک رات آپ نے پیٹ بھر کر کھانا کھالیا تھا جس سے آپ کو نماز میں سُستی پیدا ہوگئی تھی۔ تب حضرتِ یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام بولے: آئندہ میں کبھی بھی پیٹ بھرکر کھانا نہیں کھاؤں گا۔ شیطان بولا: اگر یہ بات ہے تو میں بھی آئندہ کسی کو نصیحت نہیں کرونگا۔
	یہ اس مقدس ہستی کا حال ہے جس نے ساری عمر میں صرف ایک رات پیٹ بھر کر کھانا کھایا تھا، اس شخص کا کیا حال ہوگا جو عمر بھر کبھی بھی بھوکا نہیں رہتا اور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے اور اس پروہ چاہتا ہے کہ وہ عبادت گزار بن جائے۔
حکایت:
	حضرتِ یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَامنے ایک رات جو کی روٹی پیٹ بھر کر کھالی اور عبادت الٰہی میں حاضر نہ ہوئے، اللہ تَعَالٰی نے وحی کی: اے یحییٰ! کیا تو نے اس دنیا کو آخرت سے بہتر سمجھا ہے یا میرے جوارِ رحمت سے بہتر تو نے کوئی جوار پالیا ہے؟ مجھے عزت و جلال کی قسم! اگر تو جنت الفردوس کا نظارہ کرلے اور جہنم کو دیکھ لے تو آنسوؤں کے بدلے خون روئے اور اس مرقع (2)  کی بجائے لوہے کا لباس پہنے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… بریقۃ محمودیۃ فی شرح طریقۃ محمدیۃ ، ۵/۴۵۰	
2…فقیروں کی گدری