Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
379 - 676
	’’ترمذی‘‘ کی روایت ہے کہ گرم پانی ان کے سروں پر ڈالا جائے گا تو وہ شدید گرم پانی ان کے سروں سے گزر کر ان کے پیٹ میں اثر انداز ہوگا اور جو کچھ ان کے لئے پیٹوں میں ہوگا اسے باہر نکال دے گا یہاں تک کہ اسی شدت سے ان کے پیروں سے بہہ نکلے گا اور ان کے وجود کی چربی ختم کر دے گا، پھر دوبارہ اسے ویسے ہی ڈالا جائیگا اور بار بار انسانوں کو بھی ہیئت ِ اولیٰ پر کیا جاتا رہے گا۔(1)
	ضحاک کا قول ہے کہ حمیم وہ گرم پانی ہے جو زمین و آسمان کی پیدائش کے وقت سے جہنمیوں کو پلانے کے وقت تک برابر گرم ہورہا ہے اور پھر انہیں پلانے کے ساتھ ان کے سروں پر بھی ڈالا جائے گا۔
	ایک قول یہ ہے کہ وہ جہنم کے گڑھوں میں جمع ہونیوالے جہنمیوں کے آنسو ہوں گے جو انہیں پلائے جائیں گے اور بھی مختلف اقوال ہیں ۔ (2)
	قرآنِ پاک میں اسی پانی کا ذکر ہے، ارشادِ الٰہی ہے:
وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَہُمْ ﴿۱۵﴾ (3)		اور وہ گرم پانی پئیں گے جو ان کی انتڑیاں کاٹ دے گا۔
	احمد، ترمذی اور حاکم کی روایت ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے اس فرمانِ الٰہی :
وَیُسْقٰی مِنۡ مَّآءٍ صَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۶﴾ یَّتَجَرَّعُہٗ وَ لَا یَکَادُ یُسِیۡغُہٗ (4)
اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا جسے وہ گھونٹ گھونٹ پئے گا اور اسے گلے سے اتار نہیں س کے گا۔
 کے بارے میں فرمایا کہ دوزخی اسے اپنے منہ کے قریب لائے گا تو اس کی بدبو کی وجہ سے اسے سخت ناپسند کرے گا مگر جب پیاس کے مارے منہ کے اور زیادہ قریب لائے گا تو اس کا منہ بھُن جائے گا اور اس کے سر کی کھال بالوں سمیت اس میں گِر جائے گی اور جب وہ اسے گھونٹ گھونٹ پئے گا تو وہ اس کی انتڑیاں کاٹ کر باہر نکال دے گا(5) چنانچہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترمذی ،کتاب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی صفۃ شراب۔۔۔الخ، ۴/۲۶۲، الحدیث۲۵۹۱
2…الترغیب والترھیب ،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی شراب اہل النار، ۴/۲۸۲، الحدیث۵۶۵۲
3…ترجمۂکنزالایمان: اور انہیں کھولتا پانی پلایا جائے کہ آنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردے۔ (پ۲۶، محمد:۱۵)
4…ترجمۂکنزالایمان: اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گابمشکل اس کا تھوڑا تھوڑا گھونٹ لے گا اور گلے سے نیچے اتارنے کی امید نہ ہوگی۔ (پ۱۳، ابراہیم : ۱۶،۱۷)
5…ترمذی،کتاب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی صفۃ شراب۔۔۔الخ، ۴/۲۶۲، الحدیث۲۵۹۲