Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
377 - 676
نے چاہا کہ آپ کو بھی اس کی آواز سنادی جائے، اس کے بعد کسی نے وصال تک آپ کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا۔(1)
	احمد اور ترمذی کی روایت ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے سر کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: اگر اس جتنا سیسہ آسمان سے زمین کی طرف پھینکا جائے تو زمین و آسمان کی پانچ سو سالہ سفر کی دوری کے باوجود رات سے پہلے پہلے یہ زمین پر آ جائے اور اگر اسے جہنم کے کنارے سے جہنم میں پھینکا جائے تو چالیس سال گزرنے سے پہلے اس کی گہرائی تک نہ پہنچ س کے۔(2)
	احمد، ابویعلی اور حاکم کی روایت ہے کہ اگر جہنم کا ہتھوڑا جو لوہے سے تیار کیا ہوا ہے، زمین پر رکھ دیا جائے اور جن و انسان مل کر اسے اٹھانا چاہیں تو اسے اٹھا نہیں سکیں گے۔(3)
	حاکم کی روایت ہے کہ اگر پہاڑ پر ہتھوڑے کی ایک ضرب لگائی جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو کر ریت بن جائے۔(4)
	ابن ابی الدنیا کی روایت ہے کہ اگر جہنم کا ایک پتھر دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ اس کی گرمی سے پگھل جائیں۔(5)
	حاکم کی ایک روایت ہے کہ زمینیں سات ہیں اور ہر زمین کا دوسری زمین کے درمیان پانچسو سال کے سفر کے برابر فاصلہ ہے، سب سے اوپر والی زمین مچھلی کی پشت پر ہے جس نے اپنی دونوں آنکھیں آسمان سے ملائی ہوئی ہیں ، مچھلی چٹان پر ہے اور چٹان فرشتے کے ہاتھ میں ہے، دوسری زمین ہوا کا قید خانہ ہے، جب اللہ تَعَالٰی نے قومِ عاد کی ہلاکت کا ارادہ فرمایا تو وہا ں کے خازن کو فرمایا کہ ان پر ہوا بھیج جو ان کو ہلاک کردے، خازن نے عرض کیا: یااللہ! میں ان پر بیل کے نتھنوں کے برابر ہوا بھیجونگا، ربِ ذوالجلالنے فرمایا: تب تو دنیا کی تمام مخلوق ہلاک ہوجائے گی اور یہ سب کے لئے کافی ہوگی، ان پر انگوٹھی کے سوراخ کے برابر ہوا بھیجو اور یہی وہ ہوا ہے جس کے متعلق ارشادِ الٰہی ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المعجم الاوسط ،۱/۲۳۸، الحدیث ۸۱۵
2…ترمذی ،کتاب صفۃ جہنم، باب ماجاء فی صفۃ طعام۔۔۔الخ، ۴/۲۶۵، الحدیث ۲۵۹۷
3…مسند احمد، مسند ابی سعید الخدری،۴/۵۸، الحدیث۱۱۲۳۳
4…المستدرک للحاکم،کتاب الاھوال ، باب السور الذی ذکرہ اللہ فی القرآن، ۵/۸۲۵، الحدیث۸۸۱۳
5…الترغیب والترھیب ،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی سلاسلہا وغیر ذلک ، ۴/۲۷۹، الحدیث۵۶۴۵