Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
375 - 676
پھینکتی ہے بلکہ قلعوں اور شہروں جتنی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکتی ہے۔
	احمد، ابن ماجہ، صحیح ابن حبان اور حاکم کی روایت ہے کہ’’ وَیل‘‘ جہنم کی ایک وادی ہے، کافر اس میں چالیس سال برابر گرتا چلا جائے گا مگر اس کی گہرائی تک نہیں پہنچ س کے گا۔(1)
	ترمذی کی روایت ہے کہ وَیل جہنم کی ایک وادی ہے، کافر ستر سال میں بھی اس کی گہرائی تک نہیں پہنچ س کے گا۔(2) (دونوں روایتوں میں گہرائی تک پہنچنے کی مدت کا فرق ہے، دونوں کا مقصد یہ ہے کہ اس کی گہرائی بہت ہی زیادہ ہے جو برسوں میں طے ہوگی۔)
جب الحزن کا عذاب:
	ابن ماجہ اور ترمذی کی حدیث ہے: آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ جُب الحزن سے اللہ کی پناہ مانگو، صحابہ کرام نے پوچھا: یارسول اللہ! (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم )  جبّ الحزن کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنم کی ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی دن میں چارسو مرتبہ پناہ مانگتا ہے، پوچھا گیا: حضور! اس میں کون جائیں گے؟ آپ نے فرمایا: وہ ریا کار قاریوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو اپنے اعمال کی نمائش کرتے ہیں اور اللہ تَعَالٰی کے یہاں سب سے زیادہ ناپسند ایسے قاری ہیں جو ظالم حاکموں سے میل جول رکھتے ہیں ۔ (3)
	’’طبرانی‘‘کی روایت ہے کہ جہنم میں ایک ایسی وادی ہے کہ جہنم اس وادی سے دن میں چارسو مرتبہ پناہ مانگتا ہے اور یہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی امت کے ریاکاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔(4)
	ابن ابی الدنیا رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی روایت ہے کہ جہنم میں ستر ہزار وادیاں ہیں ، ہر وادی میں ستر ہزار گھاٹیاں ہیں ، ہر گھاٹی میں ستر ہزار سوراخ ہیں ، ہر سوراخ میں ایک سانپ ہے جو دوزخیوں کے چہروں کو ڈستا رہتا ہے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مسند احمد، مسند ابی سعید الخدری ،۴/۱۵۰، الحدیث ۱۱۷۱۲
2…ترمذی،کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ (الانبیاء ) علیہم السلام ، ۵/۱۱۱، الحدیث ۳۱۷۵ وفیہ اربعین مکان سبعین
3…ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب الانتفاع بالعلم۔۔۔الخ،۱/۱۶۷، الحدیث ۲۵۶
4…المعجم الکبیر، ۱۲/۱۳۶، الحدیث ۱۲۸۰۳
5…موسوعۃ ابن ابی الدنیا، کتاب صفۃ النار، ۶/۴۰۹، الحدیث ۴۵