ساتھ وعدہ نہیں ہے، چاہوں تو اسے عذاب دوں اور چاہوں تو اس پر رحم کروں ۔ (1)
بیہقی کی حدیث ہے کہ نماز ترازو ہے، جس نے اسے پورا کیا وہ کامیاب ہے۔(2)
دیلمی کی حدیث ہے کہ نماز شیطان کا منہ کالا کرتی ہے، صدقہ اس کی کمر توڑتا ہے، اللہ کے لئے لوگوں سے محبت اورعلم دوستی اسے شکست فاش دیتی ہے، جب تم یہ اعمال کرتے ہو تو شیطان تم سے اتنا دور ہوجاتا ہے کہ جیسے سورج کے طلوع ہونے کی جگہ غروب ہونے کی جگہ سے دور ہے۔(3)
ترمذی، ابن حبان اورحاکم کی روایت ہے کہ اللہ تَعَالٰی سے ڈرو اور پانچ نمازیں پڑھو، ماہِ رمضان کے روزے رکھو، مال کی زکوٰۃ دو، اپنے حاکموں کی اِطاعت کرو، تم اپنے رب کی جنت کو پالوگے۔(4)
احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد اورنسائی میں حدیث ہے کہ اللہ تَعَالٰی کے ہاں سب سے پسندیدہ عمل نماز کو اس کے صحیح وقت میں ادا کرنا ہے، پھر والدین سے حسنِ سلوک اور پھر راہِ خدا میں جہاد کرنا ہے۔(5)
صحیح وقت پر نماز کی ادائیگی اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے:
بیہقی نے حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت کی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں ایک آدمی نے حاضر ہوکر عرض کی: مجھے بتلائیے کہ اللہ تَعَالٰی کو سب سے زیادہ کونسا عمل پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: نماز کو صحیح وقت میں ادا کرنا اور جس نے نماز کو چھوڑ دیا اس کا دین نہیں اور نماز دین کا ستون ہے۔ (6) اسی لئے جب حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو شدید زخمی کردیا گیا تو کسی نے آپ سے کہا: امیر المؤمنین! نماز، آپ نے فرمایا:’’ بہت اچھا، بلاشبہہ اس شخص کا دین میں کوئی حصہ نہیں ہے جس نے نماز کو ضائع کردیا‘‘ اور آپ نے نماز پڑھی حالانکہ آپ کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسند الطیالسی، احادیث عبادۃ بن الصامت، ص۷۸، الحدیث ۵۷۳
2…شعب الایمان، باب الحادی والعشرین۔۔۔الخ ،تحسین الصلاۃ۔۔۔الخ،۳/۱۴۷، الحدیث ۳۱۵۱
3…فردوس الاخبار،۲/۳۰، الحدیث ۳۶۱۵
4…ترمذی ،کتاب السفر، باب ما ذکر فی فضل الصلوۃ، ۲/۱۱۹، الحدیث ۶۱۶
5…نسائی، کتاب المواقیت ، باب فضل الصلاۃ لمواقیتھا،ص ۱۰۶، الحدیث ۶۰۷
6…شعب الایمان ، باب الحادی والعشرین۔۔۔الخ ، ۳/۳۹، الحدیث ۲۸۰۷