Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
365 - 676
	احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور حاکم میں یہ حدیث ہے کہ قیامت میں سب سے پہلے انسان کی نماز کا محاسبہ ہوگا، اگر پوری ہوئیں تو انہیں مکمل لکھ دیا جائے گا اور اگر کم ہوئیں تو اللہ تَعَالٰی فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو میرے بندے کی نفل عبادت ہے؟ اور اس سے فرض عبادت مکمل کی جائے گی، پھر زکوٰۃ کا محاسبہ ہوگا اور اسی طرح پھر سارے اعمال کا۔(1)
	ابن عساکر کی حدیث ہے کہ پہلی وہ چیز جس کا بندے سے اول قیامت میں محاسبہ کیاجائے گا، اس کی نماز دیکھی جائے گی، اگر نماز صحیح ہوئی تو سارے اعمال صحیح ہوگئے اور اگر نماز میں نقصان ہوا تو سارے اعمال میں نقصان پایا جائے گا، پھر اللہ تَعَالٰی فرشتوں سے فرمائے گا دیکھو میرے بندے کی نفلی عبادت ہے؟ اگر نفلی عبادت ہوگی تواس سے فرائض پورے کئے جائے گے، اس کے باقی فرائض کا محاسبہ ہوگا یہی اللہ تَعَالٰی کی بخشش و رحمت کا طریقہ ہے۔(2)
	طبرانی کی حدیث ہے کہ قیامت میں سب سے پہلے انسان کی نمازوں کا سوال ہوگا، اگر اس کی نمازیں درست ہوئیں تو سارے اعمال درست ہوئے اور وہ نجات پاگیا، اگر اس کی نمازیں صحیح نہ ہوئیں تو وہ ناکام و نامرادہوا۔(3)
	احمد، ابوداؤد، حاکم اور نسائی کی حدیث ہے: قیامت کے دن سب سے پہلے انسان کے سارے اعمال میں نماز کی پرسش ہوگی، اللہ تَعَالٰی فرشتوں سے فرمائے گا: حالانکہ وہ سب کچھ جانتا ہے، کہ میرے بندے کی نمازیں دیکھو، مکمل ہیں یا نامکمل؟ اگر مکمل ہوئیں تو مکمل لکھ دیا جائے گا اور اگر کچھ کم ہوئیں تو فرمان ہوگا: کیا میرے بندے کی نفل عبادت ہے؟ اگر اس کی نفل عبادت ہوئی تو حکم ہوگا کہ اس سے فرائض کو مکمل کرو، پھر اسی طرح دیگر اعمال کا محاسبہ ہوگا۔(4)
	طیالسی، طبرانی اور الضیاء فی المختارہ کی حدیث ہے کہ میرے پاس رب تعالیٰ کا پیغام لے کر جبریل امین آئے اور کہا: رب تعالیٰ فرماتا ہے: اے محمد! (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میں نے آپ کی امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں ، جو شخص انہیں صحیح وضو سے صحیح وقت میں صحیح رکوع اور سجود سے ادا کرے گا، میرا ان نمازوں کے سبب اس سے وعدہ ہے کہ میں اسے جنت میں داخل کرونگا اور جس نے مجھ سے اس عالم میں ملاقات کی کہ اس کی کچھ نمازیں کم ہیں تو میرا اس کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مسند احمد، مسند الشامیین، حدیث تمیم الداری، ۶/۳۵، الحدیث ۱۶۹۴۶
2…تاریخ مدینۃ دمشق ،۲۰/۲۷۷و ترمذی،کتاب الصلاۃ ، باب ماجاء ان اول ما یحاسب۔۔۔الخ، ۱/۴۲۲، الحدیث ۴۱۳
3…المعجم الاوسط ، ۳/۳۲، الحدیث ۳۷۸۲
4…ابوداود، کتاب الصلاۃ، باب قول النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کل صلاۃ۔۔۔الخ،۱/۳۲۹،الحدیث ۸۶۴