Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
364 - 676
ہے، آپ نے پوچھا: جبریل یہ کون ہیں ؟ جبریل نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نماز پڑھنے سے بھاری ہوجاتے یعنی یہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔(1)
مردِ مومن کی نماز:
	خطیب اور ابن النجار کی روایت ہے کہ نماز اسلام کی علامت ہے جس کا دل نماز کی طرف متوجہ رہا اور اس نے تمام شرائط کے ساتھ صحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے نماز پڑھی، وہ مومن ہے۔(2)
	ابن ماجہ کی روایت ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ رب ذوالجلال کا ارشاد ہے: میں نے آپ کی امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور میں نے اپنے لئے وعدہ کر لیا ہے کہ جو شخص ان نمازوں کوان کے اوقات میں ادا کریگا اسے جنت میں داخل کروں گا اور جو ان کی پابندی نہیں کرے گا، میرا اس شخص کے لئے کوئی وعدہ نہیں ہے۔(3)
	احمد اور حاکم کی روایت ہے کہ جس شخص نے یہ جان لیا کہ نماز اس پر واجب اور ضروری ہے اور اس نے اسے ادا کیا وہ جنت میں جائے گا۔(4)
	ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ کی حدیث ہے کہ قیامت میں سب سے پہلا عمل جس کا بندے سے محاسبہ ہوگا وہ نماز ہے، اگر نمازیں صحیح ہوئیں تو وہ کامیاب و کامران ہوا اور اگر نمازوں میں نقصان نکلا تو وہ خائب و خاسر ہوا، اگر اس کے فرائض کم ہو جائیں گے تو اللہ تَعَالٰی فرمائے گا: دیکھو میرے بندے کی نفلی عبادت ہے؟ اور نوافل سے اس کے فرائض کو پورا کیا جائیگا پھر سارے اعمال کا دارومدار نماز کے معاملہ میں کامیابی اور ناکامی پر ہوگا۔(5)
	نسائی کی حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے انسان سے نماز کا محاسبہ کیا جائے گا اور سب سے پہلے لوگوں میں خون کا فیصلہ کیا جائیگا۔(6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مسند البزار ، ۱۷/۵ ، الحدیث ۹۵۱۸
2…کنزالعمال،کتاب الصلاۃ ، الباب الاول۔۔۔الخ، الفصل الاول فی الوجوب، ۴/۱۱۳، الجزء السابع، الحدیث ۱۸۸۶۶
3…ابن ماجہ،کتاب الصلاۃ ، باب ماجاء فی فرض الصلوات۔۔۔الخ ، ۲/۱۷۰، الحدیث۱۴۰۳
4…مسند احمد ، مسند عثمان بن عفان ، ۱/۱۳۲، الحدیث ۴۲۳
5…ترمذی ، کتاب الصلاۃ، باب ماجاء ان اول مایحاسب۔۔۔الخ، ۱/۴۲۲، الحدیث ۴۱۳
6…نسائی ،کتاب تحریم الدم، باب تعظیم الدم، ص۶۵۲، الحدیث ۳۹۹۷