Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
360 - 676
قضائِ صلوٰۃ پر وعیدیں :
	صحیح ابن حبان کی روایت ہے کہ جس کی نماز قضاء ہوگئی تو گویا اُس کا مال اور گھرانا تباہ ہوگیا۔(1)
	حاکم کی روایت ہے کہ جس نے بغیر کسی عذر شرعی کے دو نمازوں کو یکجا کیا تو وہ کبیرہ گناہوں کے دروازہ میں داخل ہوا۔ (2)
	صحاح ستہ کی روایت ہے کہ جس کی نمازِ عصر قضا ہوگئی تو گویا اس کے اہل و عیال اورمال تباہ ہوگیا۔(3)
	ابن خزیمہ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے اپنی’’ صحیح‘‘ میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ امام مالک کا قول ہے کہ اس سے مراد وقت کا نکل جانا ہے۔(4)
	نسائی کی روایت ہے کہ نمازوں میں ایک نماز ایسی ہے کہ جس کی وہ نماز قضا ہوگئی تو گویا اس کے اہل و عیال اور مال و متاع سب تباہ ہو گیا اور وہ نمازِ عصرہے۔(5)
	مسلم اور نسائی کی روایت ہے کہ یہ نمازِ عصر تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی لیکن انہوں نے اسے کھودیا، پس تم میں سے جو شخص اسے پابندی سے پڑھتا ہے اسے دوگنا ثواب ملتا ہے اور اس نماز کے بعد ستارے نظر آنے تک کوئی نماز نہیں ہے(6) (مغرب کا جب وقت شروع ہوتا ہے تو بعض ستاروں پر تابندگی آجاتی ہے)
	احمد، بخاری اورنسائی میں روایت ہے کہ جس نے نمازِ عصر چھوڑ دی اس کا عمل برباد ہوگیا۔(7)
	مسندِ احمد اور ابن ابی شیبہ کی روایت ہے کہ جس نے نمازِ عصر چھوڑ دی، عَمَداً بیٹھا رہا یہاں تک کہ نماز قضا ہوگئی تو 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…صحیح ابن حبان، کتاب الصلاۃ ، باب الوعید علی ترک الصلاۃ ، ۳/۱۵، الجزء الثالث ،الحدیث۱۴۶۷
2…المستدرک للحاکم ،کتاب الامامۃ وصلاۃ الجماعۃ ، باب الزجر عن الجمع۔۔۔الخ،۱/۵۶۴، الحدیث ۱۰۵۸
3…بخاری، کتاب مواقیت الصلاۃ ، باب اثم من فاتتہ العصر، ۱/۲۰۳، الحدیث ۵۵۲
4…صحیح ابن خزیمۃ،۱/۱۷۳، تحت الحدیث۳۳۵
5…نسائی، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ، العصر فی السفر، ص۸۶، الحدیث ۴۷۶
6…مسلم ،کتاب الصلاۃ، باب الاوقات التی نھی عن الصلاۃ فیھا، ص۴۱۴، الحدیث۲۹۲۔ (۸۳۰)
7…بخاری ،کتاب مواقیت الصلاۃ، باب من ترک العصر، ۱/۲۰۳، الحدیث ۵۵۳