Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
356 - 676
 ذمہ سے نکال دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرے۔(1)
	طبرانی کی روایت ہے کہ جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کھلم کھلا کفر کیا۔(2)
	مسندِ احمد میں روایت ہے کہ عَمَداً نماز کو نہ چھوڑو کیونکہ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی اُس سے اللہ اور رسول کا ذمہ ختم ہوگیا۔(3)
	ابن ابی شیبہ اور تاریخ بخاری میں حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ پر موقوف روایت ہے: جس نے نماز نہ پڑھی وہ کافر ہے۔(4)
	محمد بن نصر اور ابن عبدالبررَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰی  اپنی مسانید میں حضرتِ ابن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَاسے موقوف روایت کرتے ہیں کہ جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا۔(5)
	ابن نصر رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے ابن مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہسے موقوف روایت کی ہے کہ جس نے نماز چھوڑ دی اس کا دین نہیں ہے۔(6)
	ابن عبدالبر نے حضرتِ جابر رَضِیَ اللہُ عَنْہ تک موقوف روایت کی ہے کہ جس نے نماز نہیں پڑھی وہ کافر ہے۔ (7)
	ایک اور روایت میں ہے جو ابوالدرداء رَضِیَ اللہُ عَنْہ پر موقوف ہے کہ جو نماز ادا نہیں کرتا اس کا ایمان نہیں ہے اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الترغیب والترھیب،کتاب الصلاۃ ، الترھیب من ترک الصلاۃ۔۔۔الخ ،۱/۲۶۱، الحدیث ۸۲۸
2…المعجم الاوسط ، ۲/۲۹۹، الحدیث ۳۳۴۸
3…مسند احمد، من مسند القبائل ، حدیث ام ایمن رضی اللہ عنہا ،۱۰/۳۸۶ ، الحدیث ۲۷۴۳۳
4…مصنف ابن ابی شیبۃ ، کتاب الایمان والرء ویا ، باب ۶ ، ۷/۲۲۸، الحدیث ۸۵
5…تعظیم قدر الصلاۃ لمحمد بن نصرالمروزی، باب ذکر اکفارتارک الصلاۃ ، ۲/۹۰۰، الحدیث ۹۳۹، سورۃ البقرۃ، تحت الآیۃ:۲۵۳،۱/۷۱۳ و صحیح ابن حبان،کتاب الصلا ۃ ، باب الوعید علی ترک الصلاۃ ،۳/۱۳، الحدیث۱۴۶۱
6…تعظیم قدر الصلاۃ لمحمد بن نصرالمروزی، باب ذکر اکفارتارک الصلاۃ ،۲/۸۹۸، الحدیث ۹۳۵ و شعب الایمان، الحادی و العشرون من شعب الإیمان، باب فی الصلوات، ۳/۳۹، الحدیث ۲۸۰۷ والدرالمنثور، سورۃ البقرۃ ، تحت الآیۃ:۲۵۳، ۱/۷۱۳
7…الترغیب والترھیب، کتاب الصلاۃ ، الترھیب من ترک الصلاۃ۔۔۔الخ ،۱/۲۶۱، الحدیث ۸۳۳  و الدر المنثور، سورۃ البقرۃ، تحت الآیۃ:۲۵۳، ۱/۷۱۳