Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
355 - 676
 برائی کی کنجی ہے اور فرض نماز کبھی بھی جان بوجھ کر نہ چھوڑ کیونکہ جس نے ایسا کیا وہ اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے نکل گیا۔(1)
	ابونعیم کی روایت ہے کہ جس شخص نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی، اللہ تَعَالٰی اس کا نام’’ جہنم‘‘ کے اس دروازے پر لکھ دیتا ہے جس میں سے اسے داخل ہونا ہوتا ہے۔(2)
	طبرانی اور بیہقی کی روایت ہے کہ جس نے نماز چھوڑ دی گویا اس کا مال اور اہل و عیال (سب کچھ) ختم ہوگیا۔(3)
	حاکم نے حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت کی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: اے گروہِ قریش! تم نماز ضرور ادا کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، نہیں تو اللہ تمہاری طرف ایسے شخص کو بھیجے گا جو دین کے لئے تمہاری گردنیں اڑادے گا۔(4)
	بزاز کی روایت ہے کہ جو شخص نماز ادا نہیں کرتا اس کا دین میں کوئی حصہ نہیں ، اور جس کا وُضو صحیح نہیں اس کی نماز صحیح نہیں ۔ (5)
	مسند احمد کی ایک مرسل روایت ہے کہ اللہ تَعَالٰی نے اسلام میں چار چیزیں فرض کی ہیں ، جو شخص ان میں سے تین کو پورا کرتا ہے مگر ایک کو چھوڑ دیتا ہے اسے عذاب سے کوئی چیز نہیں بچائے گی تاآنکہ وہ چاروں پر عمل کرے، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج۔(6)
	اَصبہانی کی روایت ہے کہ جس نے عَمَداً نماز چھوڑ دی، اللہ تَعَالٰی اُس کے اعمال کو برباد کردیتا ہے اور اُسے اپنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…المعجم الکبیر، ۲۴/۱۹۰، الحدیث ۴۷۹
2…کنزالعمال ، کتاب الصلاۃ ، الباب الاول۔۔۔الخ، الفصل الثانی۔۔۔الخ، الترھیب عن ترک الصلاۃ ، ۴/۱۳۲، الجزء السابع، الحدیث ۱۹۰۸۶وحلیۃ الاولیاء ، مسعر بن کدام ، ۷/۲۹۹، الحدیث۱۰۵۹۰
3…شعب الایمان،الحادی و العشرون من شعب الإیمان، باب فی الصلوات، فصل الصلوات الخمس فی الجماعۃ، ۳/۵۲، الحدیث۲۸۴۴وکنزالعمال، کتاب الصلاۃ الباب الاول۔۔۔الخ، الفصل الثانی۔۔۔الخ، الترھیب عن ترک الصلاۃ ، ۴/۱۳۲، الجزء السابع، الحدیث ۱۹۰۸۵
4…المستدرک للحاکم ،کتاب الایمان والنذور، باب من قال انا بریٔ۔۔۔الخ، ۵/۴۲۵، الحدیث ۷۸۸۹
5… مسند البزار،۱۵/۱۷۶، الحدیث ۸۵۳۹
6… مسند احمد ، مسند الشامیین، حدیث زیاد بن نعیم۔۔۔الخ ، ۶/۲۳۶، الحدیث ۱۷۸۰۴