Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
351 - 676
باب 49
تارکِ نماز پر عذاب
ترکِ صلوٰۃ پر وعیدیں :
	 دوزخیوں کے متعلق خبر دیتے ہوئے ربِّ جلیل نے فرمایا کہ ان سے جہنم میں یہ پوچھا جائے گا کہ ’’تم کو جہنم میں کیا چیز لے گئی وہ کہیں گے کہ ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے اور نہ مسکینوں کو کھانا کھلانے والوں میں سے تھے بلکہ بحث کرنے والوں کے ساتھ بحث کیا کرتے تھے۔‘‘(1)		 
	حضرتِ احمد رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ آدمی اور کفر کے درمیان فرق، نماز کا چھوڑ دینا ہے ۔(2)
صحاحِ ستہ کی چند اَحادیث:
	مسلم کی روایت ہے کہ آدمی اور شرک یا کفر کے درمیان فرق نماز کا چھوڑ دینا ہے۔ (3)
	ابو داؤد اور نسائی کی روایت ہے کہ بندے اور کفر کے درمیان نماز چھوڑ دینے کے سوا اور کوئی فرق نہیں۔ (4)
	ترمذی کی روایت ہے کہ کفر اور ایمان کے درمیان فرق ترکِ نماز ہے۔(5)
	ابن ماجہ کی روایت ہے کہ بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز کا چھوڑ دینا ہے۔(6)
	ترمذی وغیرہ کی روایت ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق نماز کا ہے، 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…  ترجمۂکنزالایمان:تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کوکھانا نہ دیتے تھے اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے۔(پ۲۹، المدثر:۴۲۔۴۵)
2…مسند احمد، مسند جابر بن عبداللہ ، ۵/۱۹۹، الحدیث۱۵۱۸۵
3…مسلم ، کتاب الایمان، باب اطلاق اسم الکفر۔۔۔الخ، ص ۵۷، الحدیث ۱۳۴۔ (۸۲)
4… نسائی ، کتاب الصلاۃ ، باب الحکم فی تارک الصلاۃ ، ص ۸۴، الحدیث ۴۶۱
5…ترمذی ، کتاب الایمان ،  باب ماجاء فی ترک الصلاۃ ، ۴/۲۸۱، الحدیث ۲۶۲۷
6…ابن ماجہ، کتاب الصلاۃ ، باب ماجاء فیمن ترک الصلاۃ ، ۱/۵۶۴، الحدیث ۱۰۷۸