قدم کے بدلہ میں ایک گناہ مٹادیا جاتا ہے۔ جب تم میں سے کوئی ایک اقامت سنے تو اس کے لئے تاخیر مناسب نہیں ہے، تم میں سے وہ زیادہ اجر پاتا ہے جس کا گھر دور ہوتا ہے ، پوچھا گیا: ابوہریرہ اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ نے فرمایا: زیادہ قدم چلنے کی وجہ سے اسے یہ فضیلت حاصل ہے۔(1)
اور رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: تنہائی کی عبادت سے افضل کوئی عمل نہیں ہے جس کی بدولت اللہ تَعَالٰی کا قرب جلد حاصل ہوجائے۔(2)
حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد ہے کہ ایسا کوئی مسلمان نہیں ہے جو رضائے الٰہی کے لئے سجدہ کرتا ہے اور اس کے ہر سجدہ کے بدلے میں اس کا ایک درجہ بلند نہ ہوتا ہو اور اللہ تَعَالٰی اس کا ایک گناہ نہ مٹادیتا ہو۔(3)
مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے عرض کی کہ میرے لئے دعا فرمائیے کہ اللہ تَعَالٰی مجھے آپ کی شفاعت کے مستحقین میں سے بنائے اور جنت میں آپ کی صحبت نصیب فرمائے، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ کثرتِ سجود سے میری اعانت طلب کرو۔ (4)(یعنی کثرت سے عبادت کرو)
نیز کہا گیا ہے کہ انسان سجدہ میں رب کے بہت قریب ہوتا ہے چنانچہ فرمانِ الٰہی ہے:
وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ ﴿٪ٛ۱۹﴾(5) اور سجدہ کرا ور قریب ہو جا۔
فرمانِ الٰہی ہے:
سِیۡمَاہُمْ فِیۡ وُجُوۡہِہِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوۡدِؕ (6) ان کی نشانی ان کے چہروں پر سجدوں کے اثرات ہیں ۔
اس آیت کی تفسیر میں مختلف اقوال ہیں : یہ کہ اس سے مراد چہروں کا وہ حصہ ہے جو سجدوں کے وقت زمین سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مؤطا امام مالک،کتاب الطہارۃ، باب جامع الوضو ء، ۱/۵۴، الحدیث ۶۷
2…الزھد لابن المبارک، باب العمل والذکر الخفی، ص ۵۰، الحدیث ۱۵۴
3…ابن ماجہ، کتاب الصلاۃ، باب ماجاء فی کثرۃ السجود ، ۲/۱۸۲، الحدیث ۱۴۲۳
4…مسلم،کتاب الصلاۃ، باب فضل السّجود والحثّ علیہ،ص۲۵۳، الحدیث۲۲۶۔ (۴۸۹) و مصنف ابن ابی شیبہ، الرکوع والسجود افضل ام القیام، ۲/۳۶۰، الحدیث ۸
5… ترجمۂکنزالایمان: اور سجدہ کرو اور ہم سے قریب ہوجاؤ۔(پ۳۰، العلق:۱۹)یہ آیت سجدہ ہے اور آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوجاتا ہے خواہ سننا یا پڑھنا بالقصد ہو یا بلاقصد اور اسی طرح ترجمہ کا حکم ہے۔علمیہ
6…ترجمۂکنزالایمان:ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے۔(پ۲۶، الفتح: ۲۹)