کرتے ہیں : اگر وہ تجھے دیکھ لیں تو اس سے بھی زیادہ تیری تسبیح و تحمید کریں ۔ رب فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگ رہے تھے؟ فرشتے کہتے ہیں : جہنم سے پناہ مانگ رہے تھے۔ رب فرماتا ہے: انہوں نے جہنم کو دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : نہیں ، رب فرماتا ہے: اگر وہ جہنم کو دیکھ لیں تو ان کی کیا حالت ہوگی؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : اگر وہ جہنم کو دیکھ لیں تو اس سے اور زیادہ بھاگیں اور نفرت کریں ۔ رب فرماتا ہے: وہ کیا چیز مانگ رہے تھے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : وہ جنت کا سوال کررہے تھے، رب فرماتا ہے: کیا انہوں نے جنت کو دیکھا ہے؟ فرشتے کہتے ہیں : نہیں ، رب فرماتا ہے: اگر وہ جنت کو دیکھ لیں تو ان کی کیا حالت ہوگی؟ فرشتے کہتے ہیں : وہ اسے اورزیادہ چاہیں گے۔ رب تعالیٰ فرماتا ہے: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا ہے۔ فرشتے عرض کرتے ہیں : ان میں فلاں بن فلاں بھی تھا جو اپنی کسی ضرورت کے لئے آیا تھا، ربِ جلیل فرماتا ہے: یہ ایسی جماعت ہے جس کا ہم مجلس وہم نشیں بھی محروم نہیں رہتا۔(1)
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد ہے کہ سب سے افضل کلمہ جو میں نے اور تمام انبیاءے کرام (عَلَیْہِمُ السَّلَام) نے زبان سے ادا کیا ہے وہ ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ۔ (2)
فرمانِ نبوی ہے کہ جس نے ہر روز ایک سو مرتبہ’’ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘زبان سے ادا کیا، اسے دس غلاموں کے آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے، اس کے نامۂ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے سو گناہ مٹادیئے جاتے ہیں اور اس دن شام تک وہ شیطان سے محفوظ رہتا ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی اور عمل نہیں ہوتا مگر یہ کہ کوئی شخص اس سے زیادہ بار یہ کلمات پڑھے۔(3)
فرمانِ نبوی ہے: ایسا کوئی بندہ نہیں جو بہترین طریقہ سے وُضو کرے، پھر آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر کہے:
اَشْہَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗاور اس کے لئے جنت کے دروازے نہ کھول دیئے جاتے ہوں ، پھر وہ جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی، احادیث شتی، باب ماجاء ان للہ ملائکۃ۔۔۔الخ، ۵/۳۴۴، الحدیث۳۶۱۱ بالتقدیم والتاخیر
2…شرح السنۃ ، کتاب الحج، باب الدعاء یومرعرفۃ، ۴/۹۳، الحدیث ۱۹۲۲
3…بخاری، کتاب بدء الخلق ، باب صفۃ ابلیس وجنودہ ، ۲/۴۰۲، الحدیث ۳۲۹۳
4…مسند احمد، مسند عمر بن الخطاب، ۱/۵۲، الحدیث ۱۲۱