Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
340 - 676
	ارشادِ الٰہی ہے:
اَلَّذِیۡنَ یَذْکُرُوۡنَ اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِہِمْ (1)
وہ لوگ اللہ تَعَالٰی کو کھڑے بیٹھے اور پہلو کے بل لیٹے یاد کرتے ہیں ۔ 
	فرمانِ الٰہی ہے:
فَاِذَا قَضَیۡتُمُ الصَّلٰوۃَ فَاذْکُرُوا اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِکُمْ ۚ (2)
پس جب تم نماز پوری کر لو تو اللہ تَعَالٰی کو قیام قعود اور پہلو پر لیٹے یاد کرو۔
	حضرتِ ابن عباس رَضِیَ اللہ عَنْہمَا اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں یعنی اللہ تَعَالٰی کو رات، دن، بحروبر، سفر وحضر، مالداری و مفلسی، مرض وصحت، ظاہر و نہاں غرض ہر حالت میں یاد کیا کرو۔
	اللہ تَعَالٰی کا منافقوں کی مذمت میں ارشاد ہے:
لَا یَذْکُرُوۡنَ اللہَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۴۲﴾۫ۙ (3)		وہ اللہ کو بہت کم یاد کرتے ہیں ۔
	فرمانِ الٰہی ہے:
وَاذْکُرۡ رَّبَّکَ فِیۡ نَفْسِکَ تَضَرُّعًا وَّ خِیۡفَۃً وَّدُوۡنَ الْجَہۡرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالۡاٰصَالِ وَلَا تَکُنۡ مِّنَ الْغٰفِلِیۡنَ ﴿۲۰۵﴾ (4)
	 اور فرمانِ الٰہی ہے:
وَلَذِکْرُ اللہِ  اَکْبَرُؕ (5)		اور بے شک ذکر خدا بہت بڑا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان:جو اللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے۔ (پ۴، اٰلِ عمران :۱۹۱)
2…ترجمۂکنزالایمان: پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کی یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اورکروٹوں  پر لیٹے۔ (پ۵، النساء : ۱۰۳)
3…ترجمۂکنزالایمان: اور  اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا۔  (پ۵، النساء : ۱۴۲)
4…ترجمۂکنزالایمان: اور اپنے رب کو اپنے دل میں یاد کرو زاری (عاجزی) اور ڈر سے اور بے آواز نکلے زبان سے صبح اور شام اور غافلوں میں نہ ہونا۔ (پ۹، الاعراف : ۲۰۵)
5…ترجمۂکنزالایمان: اور بے شک اللہ کا ذکر سب سے بڑا۔(پ۲۱، العنکبوت : ۴۵)