Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
339 - 676
باب 47
فضیلتِ ذکرِ الٰہی
	فرمانِ الٰہی ہے:
فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ (1)			تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔
	حضرتِ ثابت بنانی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ جب میرا رب مجھے یاد فرماتا ہے، یہ سن کر لوگ کچھ پریشان ہوگئے اور دریافت کیا آپ کو یہ کیسے پتہ چل جاتا ہے؟ آپ نے کہا: جب میں اسے یاد کرتا ہوں تو وہ بھی مجھے یاد فرماتا ہے۔فرمانِ الٰہی ہے:
اُذْکُرُوا اللہ ِ ذِکْرًا کَثِیۡرًا ﴿ۙ۴۱﴾ (2)		 اللہ کو بہت یاد کرو۔
	مزید فرمایا:
فَاِذَاۤ اَفَضْتُمۡ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْکُرُوا اللہَ عِنۡدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ۪ وَاذْکُرُوۡہُ کَمَا ہَدٰىکُمْۚ (3)
پس جب تم عرفات سے پلٹو تو مشعر حرام کے نزدیک اللہ کو یاد کرو اورجیسے تمہیں ہدایت دی گئی ہے ویسے اسے یاد کرو۔
	دوسرے پارہ میں ارشادِ ربانی ہے:
فَاِذَا قَضَیۡتُمۡ مَّنَاسِکَکُمْ فَاذْکُرُوا اللہَ  کَذِکْرِکُمْ اٰبَآءَکُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِکْرًاؕ (4)
جب تم مناسک حج پورے کر چکو تو اللہ تَعَالٰی کو یاد کرو جیسے تم اپنے آباء کو یاد کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ یاد کرو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان: تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا ۔(پ۲، البقرۃ:۱۵۲)
2…ترجمۂکنزالایمان: اللہ کو بہت یاد کرو۔(پ۲۲،الاحزاب:۴۱)
3…ترجمۂکنزالایمان:توجب عرفات سے پلٹو تو اللہ کی یاد کرو مَشْعَرِ حرام کے پاس اور اس کا ذکر کرو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی ۔ (پ۲، البقرۃ : ۱۹۸)
4…ترجمۂکنزالایمان:پھر جب اپنے حج کے کام پورے کر چکو تو اللہ کا ذکر کرو جیسے اپنے باپ دادا کا ذکر کرتے تھے بلکہ اس سے زیادہ۔  (پ۲، البقرۃ : ۲۰۰)