Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
338 - 676
 تمہیں نعمتیں ملیں گی۔(1)
	حضرتِ ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے؛ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: سب سے پہلے انسان سے جن نعمتوں کا سوال ہوگا وہ یہ ہوں گی کہ اللہ تَعَالٰی فرمائے گا: میں نے تمہیں تندرستی نہیں دی تھی اور تمہیں پینے کے لئے ٹھنڈا پانی نہیں دیا تھا؟(2)
گوشت، کھجور اور سرد پانی کے متعلق قیامت میں سوال ہوگا:
	مسلم وغیرہ میں حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ایک مرتبہ کاشانۂ نبوت سے باہر تشریف لائے تو آپ کو اچانک حضرتِ ابوبکر اور حضرتِ عمر رَضِیَ اللہ عَنْہما  مل گئے، آپ نے پوچھا: اس وقت گھر سے باہر کس لئے آنا ہوا؟ عرض کی: حضور! بھوک نے ہمیں گھروں سے نکالا ہے۔ آپ نے فرمایا: بخدا میں بھی بھوک کی وجہ سے گھر سے نکلا ہوں ۔ کچھ توقف کے بعد آپ سب ایک انصاری کے گھر تشریف لائے مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے، ان کی بیوی نے آپ کو دیکھ کر’’ خوش آمدید‘‘ کہا۔ آپ نے اس انصاری کے متعلق پوچھا: تو اس کی بیوی نے عرض کیا :حضور! وہ ہمارے لئے ٹھنڈا پانی لینے گئے ہیں ۔ اسی وقت وہ انصاری صحابی بھی واپس آگئے، انہوں نے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم اور حضرتِ ابوبکر و عمر رَضِیَ اللہ عَنْہما  کو دیکھ کر کہا: الحمد   للّٰہ! آج میں انتہائی باعزت مہمانوں کا شرفِ میزبانی حاصل کررہا ہوں ، پھر وہ گئے اور کھجوروں کا ایک خوشہ لائے جس میں کچی پکی بہت سی کھجوریں تھیں اور عرض کی: تناول فرمائیے اور چھری اٹھائی تو حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: دودھ دینے والی کا خیال رکھنا، چنانچہ اس نے بکری ذبح کی اور آپ سب نے بکری کا گوشت اور کھجوریں تناول فرمائیں پانی پیا، جب کھانے اور پانی سے سیر ہوچ کے تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: بخدا !اے ابوبکر وعمر! تم سے قیامت کے دن ان نعمتوں کے متعلق ضرور سوال کیا جائے گا۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسند احمد، حدیث رجل من الانصار، ۹/۱۶۲، الحدیث۲۳۷۰۱
2…ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ الھٰکم التکاثر، ۵/۲۳۶، الحدیث۳۳۶۹
3…مسلم ، کتاب الاشربۃ، باب جواز استتباعہ۔۔۔الخ، ص ۱۱۲۵، الحدیث۱۴۰۔ (۲۰۳۸)