Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
309 - 676
 ہے، ان پر جہنم کی آگ بھڑ کے گی، انہیں دوزخمیوں کے جسموں سے نکلنے والی پیپ پلائی جائے گی۔(1)
	حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے: حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ سرکش اور متکبروں کو قیامت کے دن چیونٹیوں جیسی جسامت میں پیدا کیا جائے گا، اللہ تَعَالٰی کے یہاں ان کی ناقدری کی وجہ سے لوگ انہیں روند رہے ہوں گے۔(2)
	حضرت محمد بن واسع رَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے کہ میں بلال بن ابی بردہ کے ہاں گیا اور ان سے کہا کہ تمہارے والد نے مجھے حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم کی یہ حدیث سنائی تھی کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کانام’’ ہَبْہَب ‘‘ہے، اللہ تَعَالٰی اس وادی میں ہر متکبر کو داخل کرے گا، اے بلال! خیال رکھنا کہیں اس وادی کے رہنے والوں میں سے نہ ہوجانا۔(3)
	فرمانِ نبوی ہے کہ جہنم میں ایک محل ہے جس میں تمام متکبروں کو جمع کیا جائیگا اورپھر وہ محل ان پر گرادیا جائے گا۔(4)
	فرمانِ نبوی ہے: اے اللہ! میں تکبر کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (5) 
	اور فرمایاکہ جو شخص دنیا سے اس حال میں جائے کہ وہ تین چیزوں سے بری ہو، وہ جنت میں جائے گا :تکبر، قرض، خیانت۔(6)
	 حضرتِ ابوبکر رَضِیَ اللہ عَنْہ  کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی بھی کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ حقیر مسلمان بھی اللہ تَعَالٰی کے نزدیک بہت معزز ہوتا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترمذی، کتاب صفۃ  القیامۃ، باب ۴۷،۴/۲۲۱،الحدیث ۲۵۰۰
2…نوادر الاصول للترمذی ، الاصل الثانی والاربعون، فی فضیلۃ المؤذنین،۱/۲۵والتواضع والخمول لابن ابی الدنیا ، ۳/۵۷۸، الحدیث۲۲۴	
3…تاریخ مدینہ دمشق ،۱۰/۵۱۷ 
4…شعب الایمان، السابع والخمسون۔۔۔الخ ، فصل فی التواضع۔۔۔الخ، ۶/۲۸۹،الحدیث ۸۱۸۷ ( لیس بمرفوع  بل   موقوف علی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ  عنہ)
5…شعب الایمان ، التاسع عشر من شعب الایمان ، فصل فی البکاء عند قراء ۃ القرآن، ۲ /۳۶۶، الحدیث۲۰۶۶ ملتقطًا
6…ترمذی، کتاب السیر، باب ماجاء فی الغلول، ۳/۲۰۹، الحدیث۱۵۷۹