باب42
مذمّتِ عُجب و تکبر
اللہ تَعَالٰی نے قرآنِ مجید کی متعدد آیات میں تکبر کی مذمت کی ہے اورہر خود سر متکبر کو بُرا گردانا ہے چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:
سَاَصْرِفُ عَنْ اٰیٰتِیَ الَّذِیۡنَ یَتَکَبَّرُوۡنَ فِی الۡاَرْضِ بِغَیۡرِ الْحَقِّ ؕ (1)
البتہ میں ان لوگوں کو اپنی آیات سے پھیر دوں گا جو زمین میں ناحق تکبر کرتے ہیں ۔
اور فرمایا:
کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿۳۵﴾(2) اسی طرح اللہ ہر سرکش متکبر کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔
مزید فرمایا: ’’اور انہوں نے فتح مانگی اور ہر سرکش عناد رکھنے والا نامراد ہوا ۔ ‘‘(3) ایک اور آیت میں ارشاد فرمایا:
اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾ (4) وہ تکبر کرنے والوں کو محبوب نہیں رکھتا۔
مزید فرمایا: ’’بے شک انہوں نے اپنی زندگیوں میں تکبر کیا اور بہت بڑی سرکشی کی۔‘‘(5) فرمانِ الٰہی ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِیۡ سَیَدْخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دٰخِرِیۡنَ ﴿۶۰﴾٪ (6)
جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں بہت جلد جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂ کنزالایمان:اور میں اپنی آیتوں سے انہیں پھیر دوں گا جو زمین میں ناحق اپنی بڑائی چاہتے ہیں۔ (پ۹، الاعراف: ۱۴۶)
2…ترجمۂ کنزالایمان:اللہ یونہی مہر کردیتا ہے متکبر سرکش کے سارے دل پر ۔(پ۲۴،المؤمن:۳۵)
3…ترجمۂ کنزالایمان:اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سرکش ہٹ دھرم نا مُراد ہوا۔(پ۱۳، ابراھیم:۱۵)
4…ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا ۔(پ۱۴، النحل:۲۳)
5…ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اپنے جی میں بہت ہی اونچی کھینچی اور بڑی سرکشی پر آئے۔(پ۱۹،الفرقان:۲۱)
6…ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھنچتے (تکبر کرتے) ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر۔ (پ۲۴،المؤمن:۶۰)