Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
3 - 676
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’عمل کا ہو جذبہ عطا یا الٰہی ‘‘  کے بیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی
’’ 20 نیّتیں ‘‘
 	فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:’’ اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔‘‘ 
					(الجامع الصغیر،الحدیث:۹۳۲۶،ص۵۵۷، دارالکتب العلمیۃ بیروت) 
 دو مَدَنی پھول: {1}بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
		{2}جتنی اچھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
	{1}ہربارحَمدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) {5} اللہ عَزَّوَجَلَّکی رضا کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا {6} حتَّی الامکان اِس کا باوُضُو اور {7}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قرآنی آیات اور {9}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا {10}جہاں جہاں ’’ اللہ ‘‘ کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّاور{11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا{12})اپنے ذاتی نسخے پر( یادداشت والے صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا{13} )اپنے ذاتی نسخے پر( عندالضرورت (یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر اَنڈر لائن کروں گا {14}کتاب مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیّت ِحُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا {15} دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {16}اس روایت ’’عِنْدَ ذِکْرِالصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ‘‘(حلیۃ الاولیاء،الحدیث:۱۰۷۵،ج۷،ص۳۳۵،دارالکتب العملیۃ) یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے، پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دیئے گئے بزرگانِ دین کے واقعات دوسروں کو سنا کر ذکر صالحین کی برکتیں لوٹوں گا{17} اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَا  بُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی )مؤطا امام مالک،ج۲،ص۴۰۷، رقم :۱۷۳۱،دارالمعرفۃ بیروت(( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسب توفیق تعداد میں ( یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا {18}جن کو دوں گا حتی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً63)دن کے اندر اندر مکمل کرلیں {19}اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا {20} کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پر مُطَّلع کروں گا (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)۔