Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
287 - 676
مگر پانچویں جواب کے بعد پھر کبھی کلام نہیں فرمائے گا، وہ کہیں گے:
	 اے رب تو نے ہمیں دو مرتبہ مارا اور دو مرتبہ زندہ کیا، ہم نے اپنے گناہوں کو مان لیا ہے پس کوئی نکلنے کا راستہ ہے۔(1) 
	رب فرمائے گا : یہ اس لیے ہے کہ جب تمہیں اللہ  کی وحدانیت کو بلایا جاتا تھا تو تم کفر کرتے تھے اگراس کا شریک لایا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے حکم صرف اللہ  بزرگ و برتر کے لیے ہے۔(2) 
	پھر وہ کہیں گے:اے رب ہم نے دیکھا اور سنا ہمیں واپس بھیج تاکہ ہم نیک عمل کریں ۔ (3) 
	رب فرمائے گا: کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے تھے کہ تمہیں کوئی زوال نہیں آئے گا۔(4) 
	پھر کافر کہیں گے: اے رب ہمیں جہنم سے نکال، ہم پہلے سے اچھے عمل کریں گے۔(5) 
	رب فرمائے گا: کیا ہم نے تمہیں عمر نہیں دی تھی جس میں تم نصیحت کرنے والے کی نصیحت کو یاد کرتے اور تمہارے پاس ڈرانے والا آیاتھا اب تم عذاب چکھو ظالموں کو کوئی مدد گار نہیں ہے۔(6) 
	تب وہ کہیں گے :اے رب ہم پر بد بختی غالب آگئی اور ہم گمراہ ہوگئے تھے اے رب ہمیں اس سے نکال اگر ہم پھر اسی راستے پر لوٹے تو ہم ظالم ہوں گے۔(7) 
	اور اللہ تَعَالٰی انہیں فرمائے گا جہنم میں رہو اور اب مت بولو۔(8) 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترجمۂکنزالایمان:اے ہمارے ربّ تو نے ہمیں دوبار مردہ کیا اور دوبار زندہ کیا اب ہم اپنے گناہوں پر مقِر ہوئے تو آگ سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے۔(پ۲۴، المومن:۱۱)
2…ترجمۂکنزالایمان:یہ اس پر ہوا کہ جب ایک اللہ پکارا جاتا تو تم کفر کرتے اور اس کا شریک ٹھہرایا جاتا تو تم مان لیتے تو حکم اللہ کے لیے ہے جو سب سے بلند بڑا ۔ ( پ۲۴، المومن:  ۱۲)
3…ترجمۂکنزالایمان:اے ہمارے ربّ اب ہم نے دیکھا اور سنا ہمیں پھر بھیج کہ نیک کام کریں۔ (پ۲۱، السجدہ :۱۲) 
4… ترجمۂکنزالایمان:کیا تم پہلے قسم نہ کھا چکے تھے کہ ہمیں دنیا سے کہیں ہٹ کر جانا نہیں۔(پ۱۳، ابراھیم:۴۴)  
5… ترجمۂکنزالایمان:اے ہمارے ربّ ہمیں نکال کہ ہم اچھا کام کریںاس کے خلاف جو پہلے کرتے تھے۔(پ۲۲،  فاطر: ۳۷) 
6… ترجمۂکنزالایمان:کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جسے سمجھنا ہوتا اور ڈر سنانے والا تمہارے پاس تشریف لایا تھا تو اب چکھو کہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔ (پ۲۲، فاطر: ۳۷)
7… ترجمۂکنزالایمان:اے رب ہمارے ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے اے ہمارے رب ہم کو دوزخ سے نکال دے پھر اگر ہم ویسے ہی کریں تو ہم ظالم ہیں۔(پ۱۸، المومنون:۱۰۶،۱۰۷)  
8…ترجمۂکنزالایمان:ربّ فرمائے گا دُتکارے (ذلیل ہو کر) پڑے رہو اس میں اور مجھ سے بات نہ کرو۔(پ۱۸، المومنون:۱۰۸)