اعینی ھلا تبکیان علی ذنبی تناثرعمری من یدی ولا ادری
٭…اے میری دونوں آنکھوں ! میرے گناہوں پر کیوں نہیں روتی ہو؟ میری عمر ضائع ہوگئی اور مجھے معلوم بھی نہ ہوا۔
حدیث شریف میں ہے: کوئی ایسا بندئہ مومن نہیں جس کی آنکھوں سے خوفِ خدا سے مکھی کے پَر کے برابر آنسو بہے اور اس کی گرمی اس کے چہرے پر پہنچے اور اسے کبھی جہنم کی آگ چُھوئے۔(1)
حضرت محمد بن المُنذِر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ جب خوفِ خدا سے روتے تو اپنی داڑھی اور چہرے پر آنسو مَلا کرتے اور کہتے، میں نے سنا ہے کہ وجود کے جس حصہ پر آنسو لگ جائیں گے اسے جہنم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔
ہر مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ عذابِ الٰہی سے ڈرتا رہے اور اپنے آپ کو خواہشاتِ نفسانی سے روکتا رہے، فرمانِ الٰہی ہے:
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی ﴿ۙ۳۷﴾ وَ اٰثَرَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا ﴿ۙ۳۸﴾ فَاِنَّ الْجَحِیۡمَ ہِیَ الْمَاْوٰی ﴿ؕ۳۹﴾ وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفْسَ عَنِ الْہَوٰی ﴿ۙ۴۰﴾ فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ہِیَ الْمَاۡوٰی ﴿ؕ۴۱﴾(2)
پس جس کسی نے نافرمانی کی اور دنیا کی زندگی کو سب کچھ جانا اسکا ٹھکانہ جہنم ہے اور جو اپنے رب کے سامنے (کھڑے رہنے) مقام سے ڈرا اور اپنے نفس کو خواہشات سے روک دیا تو اسکی پناہ گاہ جنت ہے۔
جو انسان عذاب الٰہی سے بچنا چاہے اور ثواب و رحمت کا امیدوار ہو، اسے چاہئے کہ دنیاوی مصائب پر صبر کرے، اللہ کی عبادت کرتا رہے اور گناہوں سے بچتارہے۔
’’ زَہْرُ الرِّیَاض‘‘(3) میں ایک حدیث ہے کہ جب جنتی جنت میں داخل ہوں گے تو فرشتے ان کے سامنے طرح طرح کی نعمتیں پیش کریں گے، ان کے لئے فرش بچھائیں گے، منبر رکھے جائیں گے اور انہیں مختلف قسم کے کھانے اور پھل پیش کئے جائیں گے، اس وقت جنتی حیران بیٹھے ہوں گے، اللہ تَعَالٰی فرمائے گا: اے میرے بندو! حیران کیوں ہو؟ یہ بہشت جائے حیرت نہیں ہے، اس وقت مومن عرض کریں گے: بارِ الٰہ! تو نے ایک وعدہ کیا تھا جس کا وقت آپہنچا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابن ماجہ،کتاب الزھد، باب الحزن والبکاء ، ۴/۴۶۷، الحدیث ۴۱۹۷ (بتغیر قلیل)
2…ترجمۂکنزالایمان: تو وہ جس نے سرکشی کی اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تو بے شک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے اور وہ جو اپنے رب کے حضور
کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا تو بے شک جنت ہی ٹھکانا ہے۔(پ۳۰،النازعات :۳۷ ۔۴۱)
3…زہر الریاض