Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
276 - 676
 لوگوں کو اپنے سوا کچھ یاد نہیں ہوگا:
{1}…جب میزانِ عدل رکھا جائے گا اور اعمال تولے جائیں گے، لوگ سب کچھ بھول کر یہ دیکھیں گے کہ ان کی نیکیاں کم ہوتی ہیں یا زیادہ؟
{2}…نامۂ اعمال دیئے جانے کے وقت یہ سوچیں گے کہ دائیں ہاتھ میں ملتا ہے یا بائیں ہاتھ میں ،  اور 
{3}…پل صراط سے گزرتے ہوئے سب کچھ بھول جائیں گے۔(1)
	حضرتِ اَنَسرَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ قیامت کے دن انسانوں کو میزان کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور ایک فرشتہ مقرر کردیا جائے گا، اگر اس کی نیکیاں بھاری ہوگئیں تو وہ فرشتہ بلند آواز سے کہے گا کہ فلاں نے سعادتِ ابدی حاصل کرلی ہے اور اسے کبھی بدبختی سے واسطہ نہیں پڑے گا اور اگر اس کی برائیاں زیادہ ہوگئیں تو فرشتہ بلند آواز سے پکارے گا جسکی آواز تمام مخلوق سنے گی کہ فلاں نے دائمی بدبختی پالی ہے اس کے لئے کبھی کوئی سعادت نہیں ہوگی، تب عذاب کے فرشتے لوہے کے گرز لئے آگ کے کپڑے پہنے ہوئے آئیں گے اور جہنمیوں کو جہنم میں لے جائیں گے۔
	فرمانِ نبوی ہے کہ قیامت کے دن اللہ تَعَالٰی حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو بلاکر فرمائے گا کہ اٹھئے اور جہنمیوں کو جہنم میں بھیج دیجئے، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَامپوچھیں گے کہ کتنوں کو جہنم میں بھیجوں ؟ رب فرمائے گا کہ ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے کو بھیج دیجئے۔(2)
صحابہ کرام نے ذکر قیامت پر خوف سے ہنسنا بند کردیا:
	صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ نے جب یہ بات سنی تو وہ ناامید ہوگئے اور ہنسنا مسکرانا چھوڑ دیا۔ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے جب یہ مشاہدہ فرمایا تو ارشاد کیا کہ عمل کرو اور خاطر جمع رکھو، ربِّ ذوالجلال کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، کافر انسانوں اور شیطان کے چیلوں کے علاوہ دو ایسی مخلوقات بھی ہیں جو اپنی تعداد میں تم سے بہت زیادہ ہیں ۔ صحابہ نے پوچھا: وہ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا: یاجوج اور ماجوج، صحابہ کرام یہ سنتے ہی خوش ہوگئے۔ آپ نے مزید فرمایا: عمل کرو اور اطمینان رکھو بخدا! تم قیامت کے دن لوگوں میں ایسے ہوگے جیسے اونٹ کے پہلو میں تِل یا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ابوداود، کتاب السنۃ، باب فی ذکر المیزان، ۴/۳۱۷، الحدیث ۴۷۵۵ 
2…بخاری، کتاب احادیث الانبیاء ، باب قصۃ یاجوج وماجوج ، ۲/۴۱۹، الحدیث ۳۳۴۸