Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
272 - 676
 کرنے سے بچاؤ جس کا تم’’ شکر‘‘ادا نہ کرسکو کیونکہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تَعَالٰی کا اطاعت گزار دولت مند اپنا مال لئے قیامت میں آئے گا، وہ پل صراط سے گزرنے لگے گا تو اس کا مال کہے گا: گزر جا کیونکہ تونے میرا حق ادا کیا تھا اور جب گنہگار دولت مند آئے گا اور پل صراط سے گزرنے لگے گا تو اس کا مال کہے گا: تیرے لئے ہلاکت ہو تو نے میرے بارے میں اللہ تَعَالٰی کے مقرر کردہ حقوق پورے نہیں کئے تھے، پس اسے ہلاکت میں ڈال دیا جائے گا۔(1)
	فرمانِ نبوی ہے کہ جب انسان مرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں : اس نے کیا بھیجا تھا (راہِ خدا میں کیا کچھ خرچ کیا تھا) اور انسان کہتے ہیں اس نے کیا کچھ چھوڑا ہے؟(2)
	فرمانِ نبوی ہے کہ جائیداد نہ بناؤ، تم دنیا سے محبت کرنے لگو گے۔(3)
	مروی ہے کہ کسی شخص نے حضرتِ ابوالدرداء رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو سخت سست کہا، آپ کو ناگوار گزرا اور آپ نے اللہ تَعَالٰی سے بددعا کی: اے اللہ! جس نے مجھے بُرا کہا ہے، اس کے جسم کو تندرست رکھ، اس کو طویل زندگی اور کثیر مال و منال عطا کردے گویا انہوں نے تندرستی اور طویل زندگی کے ساتھ مال و دولت کی فراوانی کو بھی بُرا اور اسے راہِ راست سے ہٹانے والا سمجھا۔
	حضرت علی کَرَّمَ اللہُ وَجْہَہٗنے ایک درہم ہاتھ پر رکھ کر فرمایا: تو جب تک مجھ سے جدا نہیں ہوگا،مجھے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔
	مروی ہے کہ حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے ام المومنین حضرتِ زینب بنت جحش رَضِیَ اللہُ عَنْہاکی خدمت میں کچھ رقم بھیجی، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے آپ کی خدمت میں رقم بھیجی ہے۔ آپ بولیں : اللہ تَعَالٰی عمر پر رحمت فرمائے، پھر ایک پردہ لیکر اس کے چند ٹکڑے کئے اور اس کی تھیلیاں بنا کر ان میں رقم ڈال کر تمام کی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…شعب الایمان، الحادی والسبعون۔۔۔الخ، فصل فیما بلغنا عن الصحابۃ فی معنی ما تقدم عن رسول اللہ، ۷/۳۸۰، الحدیث ۱۰۶۵۷
2…شعب الایمان، الحادی والسبعون۔۔۔الخ ، باب فی الزہد، ۷/۳۲۸، الحدیث ۱۰۴۷۵
3…ترمذی ، کتاب الزھد، باب ۲۰، ۴/۱۴۷، الحدیث ۲۳۳۵