Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
269 - 676
باب 38
مذمّتِ مال و منال
اَموال و اَولادتمہارے لئے آزمائش ہیں :
	فرمانِ الٰہی ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلْہِکُمْ اَمْوٰلُکُمْ وَ لَاۤ اَوْلٰدُکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ ۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ﴿۹﴾(1)
اے ایمان والو تمہیں تمہارا مال و اولاد اللہ سے غافل نہ کرے اور جس نے ایسا کیا وہ نقصان پانے والے ہیں ۔ 
	مزید ارشاد ہے:
اِنَّمَاۤ اَمْوٰلُکُمْ وَ اَوْلٰدُکُمْ فِتْنَۃٌ ؕ وَ اللہ  عِنۡدَہٗۤ اَجْرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۵﴾ (2)
بلا شبہ تمہارے مال اور اولاد تمہارے لیے آزمائش ہیں اور اللہ کے نزدیک بہت بڑا اجر ہے۔
لہٰذا جس کسی نے بھی مال اور اولاد کو اللہ تَعَالٰی کی رحمت پر ترجیح دی اس نے عظیم نقصان کیا۔
	فرمانِ الٰہی ہے: جو شخص دنیاوی زندگی اور زیب و زینت کی تمنا کرتا ہے۔(آخر آیت تک) (3)
	فرمانِ الٰہی ہے:
اِنَّ الْاِنۡسَانَ لَیَطْغٰۤی ۙ﴿۶﴾  اَنۡ رَّاٰہُ اسْتَغْنٰی ﴿ؕ۷﴾(4)	تحقیق انسان سرکشی کرتا ہے اسلئے کہ وہ خود کو غنی اور بے پروا سمجھتا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترجمۂکنزالایمان:اے ایمان والو! تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں۔ (پ۲۸، المنٰفقون:۹)
2…ترجمۂکنزالایمان:تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ۔(پ۲۸، التغابن: ۱۵)
3…ترجمۂکنزالایمان:جو دنیا کی زندگی اور آرائش چاہتا ہو ہم اس میں ان کا پورا پھل دے دیں گے اور اس میں کمی نہ دیں گے یہ ہیں وہ جن کیلئے آخرت میں کچھ نہیں مگرآگ اور اکارت گیا جو کچھ وہاں کرتے تھے اور نابود(برباد) ہوئے جو اِن کے عمل تھے ۔(پ۱۲، ھد:۱۵،۱۶)
4… ترجمۂکنزالایمان:بے شک آدمی سرکشی کرتا ہے اس پرکہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا۔ (پ۳۰،العلق:۶،۷)