وَمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرْضِ وَلَا طٰٓئِرٍ یَّطِیۡرُ بِجَنَاحَیۡہِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُکُمۡ ؕ (1)
زمین کے تمام جانور اور تمام پرندے تمہاری طرح ایک امت ہے۔
کی تفسیر میں فرماتے ہیں : قیامت کے دن تمام مخلوق جانور، درندے، پرندے وغیرہ اٹھائے جائیں گے اور ہر کسی کو انصاف دیا جائے گا یہاں تک کہ بے سینگ والی بکری کو سینگ والی سے بدلہ دلایا جائیگا اور پھر کہا جائے گا :تم مٹی ہوجاؤ! اس وقت یہ سن کر ہر کافر یہ پکار اٹھے گا کہ ’’کاش میں بھی مٹی ہوتا‘‘ (یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا ﴿٪۴۰﴾)۔ (2)
اے ناتواں انسان! اس وقت جب کہ تیرا نامۂ اَعمال نیکیوں سے خالی ہوگا تو سخت دکھ میں مبتلا ہوکر کہے گا: میری نیکیاں کہاں ہیں ؟ اور تجھ سے کہا جائے گا کہ وہ تیرے دشمنوں کے نامۂ اَعمال میں منتقل ہوگئیں ہیں ۔ اُس وقت تو اپنے نامۂ اَعمال کو برائیوں سے بھرا ہوا پائے گا جن سے بچنے کیلئے تو نے دنیا میں اِنتہائی کوشش کی تھی اور رنج و غم اٹھایا تھا، تب تو کہے گا: اے اللہ! میں نے تو یہ گناہ نہیں کئے تھے، تو تجھے کہا جائیگا کہ یہ ان لوگوں کی برائیاں تیرے حصہ میں آئی ہیں جن کی تو نے غیبت کی، گالیاں دیں اور ان سے لین دین، ہمسائیگی، گفتگو، مباحثوں اور دیگر معاملات میں تونے بدسلوکی کی تھی۔
حضرتِ ابن مسعودرَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے؛ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: شیطان جزیرۃ العرب میں بت پرستی سے نااُمید ہوگیا ہے لیکن وہ عنقریب تمہارے برے اَفعال سے راضی ہوجائے گا اور یہی بداَعمالیاں تباہ کرنے والی ہیں ، جہاں تک ہو س کے زیادتیوں سے بچو کیونکہ قیامت کے دن ایک ایسا انسان بھی آئے گا جس کی نیکیاں پہاڑوں کی طرح ہوں گی اور وہ یہ سمجھے گا کہ میں عنقریب نجات پا جاؤں گا مگر برابر انسان آتے جائیں گے اور کہیں گے: اے اللہ! اس نے ہم پر ظلم کیا تھا۔ رب فرمائے گا: ’’اس کی نیکیاں مٹادو!‘‘یہاں تک کہ اس کی کوئی نیکی باقی نہیں بچے گی، یہ ایسا ہی ہے جیسے کچھ لوگ سفر میں ایک صحرا میں اترے، ان کے پاس لکڑیاں نہیں تھیں ، وہ اردگرد پھیل گئے اور انہوں نے لکڑیاں اکٹھی کیں مگر آگ جلانے سے پہلے ہی وہاں سے چل دیئے، یہی حال گناہوں کا ہے۔(3)
جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان:اور نہیں کوئی زمین میں چلنے والا اور نہ کوئی پرند کہ اپنے پروں اڑتا ہے مگر تم جیسی امتیں۔ (پ۷ ، الانعام: ۳۸)
2…ترجمۂ کنزالایمان: ہائے میں کسی طرح خاک ہو جاتا۔ (پ۳۰،النبا:۴۰)
3…شعب الایمان ، السابع والاربعون۔۔۔الخ، فصل فی محقرات الذنوب، ۵/۴۵۵، الحدیث ۷۲۶۳