Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
255 - 676
 بارے میں کیا خیال ہے جو ان ظالموں اور سرکشوں سے زبردست محبت کرتا ہے، ان کی شراب نوشی اور حرام کاری کی محافل میں شریک ہوتا ہے اور ان کے تقاضائے دوستی کو پورا کرتا ہے اور ان کے طرزِ معاشرت میں گھل مل جاتا ہے، ان کا سا لباس پہن کر خوش ہوتا ہے اور ان کی ظاہری اور فانی رونق کو بہتر سمجھتا ہے اور ان کی معاشی خوشحالی پر رشک کرتا ہے، حالانکہ اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ سب چیزیں ایک دانہ سے بھی حقیر اور مچھر کے پَر سے بھی زیادہ بے وقار ہیں چہ جائیکہ انسان دل کی گہرائیوں سے انہیں چاہنے لگے، چاہنے والا اور جسے چاہا گیا ہے دونوں بے وقار ہیں ۔ 
	فرمانِ نبوی ہے کہ انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، تم یہ دیکھو کہ تمہارا دوست کون ہے؟(1)
	 منقول ہے کہ اچھے ساتھی کی مثال عطار جیسی ہے، اگر وہ عطر نہیں دے گا لیکن تم عطر کی خوشبو سے محروم نہیں رہو گے اور ہر بُرے ساتھی کی مثال لوہار کی ہے اگرچہ وہ تجھے نہیں جلائے گا مگر اس کی دھونکنی کا دھواں تم تک ضرور پہنچے گا(2) (اور کپڑوں کو کثیف کردے گا اور تنفس کو بھی گزندپہنچائے گا)۔
اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا ولی بنانا:
	فرمانِ الٰہی ہے کہ ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا اپنے اور مدد گار بنا لیے ہیں مکڑی کے گھر کی سی مثال ہے (جو بہت ہی بودا اور کمزور ہوتا ہے) ۔(3)
     فرمانِ نبوی ہے کہ جس نے کسی دولت مند کی اُسکی دولت کی وجہ سے تعظیم کی اسکا ایک تہائی(4)ایمان ضائع ہوگیا۔(5)
      فرمانِ نبوی ہے: جب کسی فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تواللہ تَعَالٰی سخت ناراض ہوتا ہے اور عرشِ الٰہی کانپ جاتا ہے۔(6)
فرمانِ الٰہی ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب الزھد، باب ۴۵، ۴/۱۶۷، الحدیث ۲۳۸۵
2…ابوداود،کتاب الادب، باب من یؤمر ان یجالس، ۴/۳۴۰، الحدیث ۴۸۲۹ 
3…ترجمۂکنزالایمان:انکی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا اور مالک بنالیے ہیں مکڑی کی طرح ہے اس نے جالے کا گھر بنایا۔ (پ۲۰، العنکبوت :۴۱)
4…یہاں کتابت کی غلطی سے یوں لکھا تھا کہ ’’  اس کا دو حصے ایمان ضائع ہوگیا  ‘‘  جبکہ ’’مکاشفۃ القلوب ‘‘  (عربی) اور دیگر کتب میں حدیث کے الفاظ یوں ہیں: ’’ ذ    ہب ثلث دینہ ‘‘ یعنی اس کا ایک تہائی ایمان ضائع ہوگیا لہٰذا ہم نے ترجمہ میں اصل کے مطابق تصحیح کردی ہے۔ علمیہ
5…طبقات الشافیۃ الکبری للسبکی،۴/۳۳۱ وشعب الایمان،السبعون من شعب الإیمان،باب فی الصبر،۷/۲۱۳،الحدیث۱۰۰۴۵
6…شعب الایمان، الباب الرابع والثلاثون۔۔۔الخ، ۴/۲۳۰، الحدیث۴۸۸۶