Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
235 - 676
کسی دانا سے پوچھا گیا: تیرا مال کیا ہے؟ اس نے کہا: ظاہر میں پاکیزگی، باطن میں نیکی اور لوگوں سے ناامیدی۔
	مروی ہے کہ ربِّ ذوالجلال نے انسان سے فرمایا: اگر تجھے ساری دنیا مل جاتی تب بھی تجھے اس دنیا سے دو وقت کی خوراک ملتی، اب جب کہ میں نے دنیا سے تجھے صرف خوراک دی ہے اور اس کا حساب دوسروں پر رکھ دیا ہے تو میں نے یہ تجھ پر احسان کیا ہے۔(1)
	حضرت ابن مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کا قول ہے: جب تم کوئی حاجت طلب کرو تو تھوڑی مانگو، اتنا نہ مانگو کہ دوسرے پر وبال بن جاؤ کیونکہ جو کچھ تمہارا نصیب ہے وہ تمہیں ضرور ملے گا۔
	بنو اُمیہ کے ایک حاکم نے حضرت ِابو حازِم رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ کی طرف خط لکھا جس میں ان سے کسی ضرورت کے متعلق پوچھا گیاتاکہ وہ اسے پوری کردیں ۔ ابو حازِم رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ نے جواب میں لکھا، میں نے اپنی ضرورتیں اپنے مالک کی بارگاہ میں پیش کی ہوئی ہیں ، جن کو وہ پورا کردیتا ہے، خوش ہوجاتا ہوں اور جن کو وہ روک دیتا ہے اس سے قناعت کرلیتا ہوں ۔ 
	کسی دانا سے پوچھا گیا کہ کونسی چیز دانا کے لئے باعث خوشی اور دکھ دور کرنے کا سامان ہے؟ دانا نے جواب دیا کہ دانا کے لئے سب سے بڑی خوشی نیک عمل اور غم دور کرنے میں اس کا مددگار اللہ کی رضا پر راضی رہناہے۔
	ایک دانا کا قول ہے: میں نے لوگوں میں سب سے غمزدہ حاسد کو، سب سے بہترین زندگی والا قناعت پسند کو، سب سے زیادہ مصائب پر صبر کرنے والا لالچی کو، سب سے زیادہ خوش تارکِ دنیا کو اور سب سے زیادہ پشیمان حد سے تجاوز کرنے والا عالِم کو پایا ہے۔ اسی موضوع پر کہا گیا ہے:   ؎
ارفہ ببال فتی امسی علی ثقۃ		ان الذی قسم الارزاق یرزقہ
فالعرض منہ مصون لا یدنسہ		والوجہ منہ جدید لیس یخلقہ
ان القناعۃ من یحلل بساحتہا		لم  یلق  فی  دھرہ  شیئا  یورقہ
{1}…جب جوان اس بات پر مکمل اعتماد کرتا ہے کہ رازِق مطلق اسے ضرور رزق دے گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اتحاف السادۃ المتقین ،کتاب ذم البخل۔۔۔الخ ، ۹/۷۰۱ و الکشکول لبہاء الدین العاملی ، ۲/۱۶۳