Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
232 - 676
 نہیں ہوگا اور اگر انسان کو دولت کی دو وادیاں دے دی جائیں تو وہ تیسری وادی کی تمنا کرے گا، انسان کا پیٹ قبر کی مٹی ہی بھرے گی اور اللہ تَعَالٰی توبہ کرنیوالے کی توبہ کو قبول کرتا ہے۔(1)
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا فرمان ہے: دو بھو کے کبھی سیرنہیں ہوتے، علم کا بھوکا اور دولت کا بھوکا۔(2)
	فرمانِ نبوی ہے کہ انسان بوڑھا ہو جاتا ہے مگر دو چیزیں جوان ہو جاتی ہیں ، حرص اور دولت کی محبت۔(3)
	چونکہ یہ خصلت انسان کو گمراہ کردیتی ہے اس لئے اللہ تَعَالٰی اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے قناعت کی تعریف فرمائی ہے، چنانچہ فرمانِ نبوی ہے کہ اس شخص کے لئے خوشخبری ہے جو اسلام کے راستہ پر چلا اور زندگی کی معمولی گزران پر قناعت کرلی۔(4)
	فرمانِ نبوی ہے: قیامت کے دن ہر امیر اور فقیر یہ تمنا کرے گا کہ اسے دنیا میں معمولی غذا میسر آتی۔(5)
	فرمانِ نبوی ہے کہ تونگری مال کی کثرت سے نہیں ہے بلکہ حقیقی مالداری دل کی بے پروائی ہے۔(6) (تونگری بہ دل است نہ بہ مال)
دنیا کی بہت جستجو مت کرو:
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے حرص اور دنیا کی بہت جستجو کرنے سے منع فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! اچھے طریقے سے رزق حاصل کرو کیونکہ بندے کو وہی کچھ ملتا ہے جو اس کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے اور کوئی انسان اپنا رزق ختم کئے بغیر دنیا سے نہیں جائے گا۔(7)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکل الآثار للطحاوی، الجزء الثانی ،۱/۲۸۷، الحدیث۲۱۶۷-۲۱۷۲
2…شعب الایمان ، الحادی والسبعون۔۔۔الخ، باب فی الزھد۔۔۔الخ، ۷/۲۷۱، الحدیث ۱۰۲۷۹
3…مسلم کتاب الزکاۃ، باب کراھۃ الحرص علی الدنیا، ص ۵۲۱، الحدیث ۱۱۳- (۱۰۴۶) و۱۱۵۔ (۱۰۴۷) ماخوذاً
4…ترمذی، کتاب الزھد ، باب ماجاء فی الکفاف۔۔۔الخ، ۴/۱۵۶، الحدیث ۲۳۵۶
5…ابن ماجہ،کتاب الزہد، باب القناعۃ، ۴/۴۴۲، الحدیث۴۱۴۰
6…بخاری، کتاب الرقاق ، باب الغنی غنی النفس، ۴/۲۳۳، الحدیث ۶۴۴۶
7…سنن الکبری للبیھقی،کتاب البیوع، باب الإجمال فی طلب الدنیا۔۔۔الخ،۵/۴۳۴، الحدیث۱۰۴۰۳ ۱۰۴۰۵ و شعب الایمان للبیہقی ، ۷/۲۸۸، الحدیث ۱۰۳۳۸