لوگوں کے یہ پرانے مکان میری رہائش کے لئے بہت ہیں ۔
فرمانِ نبوی ہے کہ دنیا سے ڈرو، یہ ہاروت و ماروت سے بھی زیادہ جادوگر ہے۔(1)
حضرتِ حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم صحابہ کرام میں تشریف لائے اور فرمایا: کون ہے جو اللہ تَعَالٰی سے اندھے پن کا نہیں بلکہ بصارت کا سوال کرتا ہے؟ باخبر ہوجاؤ! جو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اس سے بے انتہا امیدیں رکھنے لگا اس کا دل اندھا ہوگیا اور جس نے دنیا سے کنارہ کشی کرلی اور اس سے کوئی مخصوص امیدیں نہ رکھیں ، اللہ تَعَالٰی نے اسے نورِ بصیرت عطا فرمادیا، وہ تعلیم کے بغیر علم اور تلاش کے بغیر ہدایت یاب ہوگیا۔ تمہارے بعد ایک قوم آئے گی جن کی سلطنت کی بنیاد قتل اور جوروجفا پر ہوگی، جن کی امیری و تمول بخل و تکبر سے بھرپور ہو گی اورنفسانی خواہشات کے سوا انہیں کسی چیز سے محبت نہیں ہوگی۔ خبردار تم میں سے کوئی اگر وہ وقت پائے اور مالداری کی قوت رکھتے ہوئے فقر پر راضی ہو جائے، محبت پاسکنے کے باوجود ان سے عداوت پر راضی رہے اور رضائے الٰہی میں عزت حاصل کرسکنے کے باوجود تواضع سے زندگی بسر کرے تو اللہ تَعَالٰی اسے پچاس صدیقوں کا درجہ دے گا۔(2)
مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرتِ عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام سخت بارش میں گھِر گئے، آپ کو پناہ تلاش کرتے ہوئے ایک خیمہ نظر آیا، جب قریب پہنچے تو دیکھا کہ اس میں ایک عورت بیٹھی ہوئی ہے، واپس لوٹے تو پہاڑ کا ایک غار نظر آیا، وہاں جاکر دیکھا تو ایک شیر کھڑا تھا۔ آپ نے اس پر ہاتھ رکھا اور عرض کی: اے ربِّ ذوالجلال! تو نے ہر چیز کا ٹھکانا بنایا ہے، مگر میرا کوئی ٹھکانا نہیں ہے۔ رب تعالیٰ نے فرمایا: تیرا ٹھکانا میری رحمت ہے، میں قیامت کے دن اپنے دست قدرت سے پیدا کردہ سو حوروں سے تیرا عقد کروں گا اور تیری دعوتِ ولیمہ چار ہزار سال جاری رہے گی، ہر سال کے دن دنیا کی زندگی کے برابر ہوں گے اور ندا کرنے والا میرے فرمان سے ندا کرے گا :اے دنیا سے کنارہ کشی کرنے والو! آؤ اور زاہد اعظم عیسٰی بن مریم (عَلَیْہِ السَّلَام) کی شادی دیکھو۔
حضرتِ عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کا فرمان ہے کہ طالب دنیا کے لئے ہلاکت ہو، وہ دنیا کو کیسے چھوڑ کر مریگا جس کی ساری توجہ، اعتماد اور بھروسہ اسی دنیا پر ہے، یہ لوگ اپنی ناپسندیدہ چیز (موت) کا کیسے مقابلہ کریں گے جو انہیں محبوب چیزوں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الایمان ، الحادی والسبعون۔۔۔الخ، باب فی الزھد۔۔۔الخ ،۷/۳۳۹، الحدیث ۱۰۵۰۴
2…شعب الایمان ، الحادی والسبعون۔۔۔الخ، باب فی الزھد۔۔۔الخ ،۷/۳۶۰، الحدیث ۱۰۵۸۲