Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
200 - 676
باب 31
ترکِ دنیا و مذمتِ دنیا
	قرآنِ مجید میں دنیا کی مذمت اور دنیا سے توجہ ہٹا کر آخرت کی جانب مائل کرنے کے لئے بے شمار آیات ہیں بلکہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی بعثت کا سبب یہی چیز تھی، قرآنِ مجید کی آیات اتنی مشہور ہیں کہ یہاں ان کے ذکر سے صرفِ نظر کر کے صرف بعض احادیث کے ذکر پر ہی اکتفا کرتا ہوں ۔ 
 مَذَمت دنیا میں چند اَحادیث:
	مروی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ایک مردہ بکر ی کے پاس سے گزر ہوا۔ آپ نے فرمایا: کیا یہ بکری اپنے مالک کو پسند ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کی: اس کی بد بو ہی کی وجہ سے تو یہاں پھینک دیا گیا ہے۔ آپ نے فرمایا: بخدا ! دنیا اللہ تَعَالٰی کے ہاں اس مردہ بکری سے بھی زیادہ بے وقار ہے، اگر اللہ تَعَالٰی کے ہاں دنیا کا مقام مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتا تو کوئی کافر اس دنیا سے ایک گھونٹ بھی پانی نہ پی سکتا۔(1)
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے۔(2) 
	مزید فرمایا: دنیا ملعون ہے، اس کی ہر وہ چیز ملعون ہے جو اللہکیلئے نہ ہو۔ (3)
	حضرتِ ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ  عَنْہسے مروی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے دنیا سے محبت کی اس نے آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے آخرت سے محبت کی اس نے دنیا کو درخورِ اعتنا نہ سمجھا، تم فانی دنیا پر باقی رہنے والی چیزوں کو ترجیح دو۔(4)
	فرمانِ نبوی ہے کہ دنیا کی محبت ہر برائی کی بنیاد ہے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ابن ماجہ، کتاب الزھد ، باب مثل الدنیا، ۴/۴۲۷، الحدیث ۴۱۱۰،۴۱۱۱
2…مسلم، کتاب الزھد والرقاق ، ص ۱۵۸۲، الحدیث ۱۔ (۲۹۵۶)
3…شعب الایمان، الحادی والسبعون۔۔۔الخ، باب فی الزھد۔۔۔الخ ۷/۳۴۲، الحدیث ۱۰۵۱۲
4…مسند احمد، مسند الکوفیین ، حدیث ابی موسیٰ الاشعری، ۷/۱۶۵، الحدیث ۱۹۷۱۷
5…شعب الایمان، الحادی والسبعون۔۔۔الخ ،باب فی الزھد۔۔۔الخ ،۷/۳۳۸، الحدیث ۱۰۵۰۱