Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
194 - 676
 عرشِ الٰہی سے ملی ہوئی ہے، سات ستاروں کے علاوہ تمام فائدہ بخش ستارے اسی آسمان میں ہیں ، سات ستاروں کی تفصیل یہ ہے:
٭…’’زحل‘‘ جو شنبہ کے دن کا ستارہ ہے، ساتویں آسمان میں ہے۔
٭…’’مشتری‘‘ جو پنجشنبہ کا ستارہ ہے، چھٹے آسمان میں ہے۔
٭…سہ شنبہ کا سیارہ ’’مریخ‘‘ پانچویں آسمان میں ہے۔ 
٭…یک شنبہ کا سیارہ’’ شمس‘‘ چوتھے آسمان میں ہے۔
٭…جمعہ کا سیارہ ’’زہرہ‘‘ تیسرے آسمان میں ہے۔
٭…چہار شنبہ کا سیارہ ’’عطارد‘‘ دوسرے آسمان میں ہے۔
٭…اور دوشنبہ کا سیارہ ’’قمر‘‘ پہلے آسمان میں ہے۔
نکتہ…
	    اللہ تَعَالٰی کی قدرتِ کاملہ نے آسمان و زمین کی صنعت میں بے اِنتہا عجائبات ودیعت کئے ہیں حالانکہ سارے آسمان دُھوئیں سے بنائے گئے ہیں مگر کسی میں ایک دوسرے کی مشابہت نہیں پائی جاتی، آسمان سے پانی برسایا، اس سے مختلف سبزیاں اور پھل اُگائے جن کے ذائقے اور رنگ جدا جدا ہیں ، حکمت الٰہی کے بموجب وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر لذیذ ہیں ، آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں مختلف اَقسام بنائیں ، کوئی سفید ہے کوئی سیاہ، کوئی خوش اور کوئی اُداس، کوئی مومن کوئی کافر، کوئی عالم اور کوئی جاہل ہے حالانکہ سب آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 
٭…٭…٭…٭…٭