تناجیک احداث وھن صموت وسکانھا تحت التراب خفوت
ایا جامع الدنیا لغیر بلاغہ لمن تجمع الدنیا وانت تموت
{1}…وہ قبریں جن کے رہنے والے منوں مٹی کے نیچے خاموش پڑے ہیں ، زبانِ حال سے تجھے یہ کہہ رہے ہیں ۔
{2}…اے لوگوں کے لئے دنیا جمع کرنے والے! تجھے تو مرجانا ہے پھر یہ دنیا تو کس کے لئے جمع کرتا ہے؟
ابن سماک رَحْمَۃُاللہ ِعَلَیْہ کہتے ہیں کہ میں قبرستان سے گزرا، ایک قبر پر لکھا تھا: ؎
یمر اقاربی جنبات قبری کان اقاربی لم یعرفونی
ذووالمیراث یقتسمون مالی وما یالون ان جحدوا دیونی
وقد اخذوا سہامہم وعاشوا فیا للّٰہ اسرع مانسونی
{1}…میرے رشتہ دار میری قبر کے پہلو سے انجان بن کر گزر جاتے ہیں ۔ (1)
{2}…انہوں نے میرا مال تو تقسیم کر لیا مگر میرا قرض نہ اتارا۔
{3}…اپنے اپنے حصے لے کر وہ خوش ہیں ، ہائے افسوس! وہ مجھے کتنی جلدی بھول گئے ہیں !
ایک اور قبر پر یہ لکھا تھا ؎
ان الحبیب من الاحباب مختلس لایمنع الموت بواب ولا حرس
فکیف تفرح بالدنیا ولذتہا یامن یعد علیہ اللفظ والنفس
اصبحت یاغافلا فی النقص منغمسا وانت دھرک فی اللذات منغمس
لایرحم المو ذاجہل لغرتہ ولاالذی کان منہ العلم یقتبس
کم اخرس الموت فی قبر وقفت بہ عن الجواب لسانا ما بہ خرس
قد کان قصرک معمورا لہ شرف فقبرک الیوم فی الاجداث مندرس
{1}…موت نے دوست کو دوستوں کی محفل سے اُچک لیا اور کوئی دربان، چوکیدار اُسے نہ بچا سکا۔
{2}…وہ دنیاوی آسائشوں سے کیسے خوش ہوسکتا ہے جس کی ہر بات اور ہر سانس کو گِنا جائے۔
{3}…اے غافل! تو نقصان میں سرگرم ہے اور تیری زندگی خواہشات میں ڈوبی ہوئی ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… دَبا کے قبر میں سب چل دئیے دعا نہ سلام ذرا سی دیر میں کیا ہوگیا زمانے کو