الصبر مفتاح مایرجی ولم یزل دائما یعین
فاصبر وان طالت اللیالی فربما ساعد الحزون
وربما نیل باصطبار ماقیل ھیہات لایکون
{1}…صبر حصولِ مقصود کی کلید ہے اور ایک دائمی مددگار ہے۔
{2}…اگر دُکھ کی رات طویل ہوجائے تو صبر کر کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ دُکھ کا اَنجام مسرت ہوتا ہے۔
{3}…اور بسا اَوْقات صبر کرنے والے کو صبر کرنے کے بعد پچھتانا نہیں پڑتا۔
ایک اور شاعر کہتا ہے: ؎
ا لصبر اوثق عروۃ الایمان ومجنۃ من نزغہ الشیطان
الصبر فیہ عواقب محمودۃ والطیش فیہ عواقب الخسران
فاذالقیت من الزمان ملمۃ وکذاک فینا عادۃ الازمان
فتدرع الصبر الجمیل تیقنا ان التصبر رائد الرضوان
{1}…صبر ایمان کی مضبوط رسی اور شیطانی وساوس کے لئے ڈھال ہے۔
{2}…صبر کا انجام بہترین اور غصے کا انجام بدترین ہوتا ہے۔
{3}…اگر تجھے زمانہ کوئی دکھ دے تو سمجھ لے کہ شروع ہی سے ایسا ہوتا ہے۔
{4}…اس یقین محکم کے ساتھ صبر کی زرہ پہن لے کہ صبر خوشنودیٔ خدا کا باعث ہے۔
اور صبر کی کئی اَقسام ہیں ، پابندی سے فرائض خداوندی کا ادا کرنا اور ان کے بہترین اوقات کا خیال رکھنا، عبادت پر صبر، دوستوں اور ہمسائیوں کی زیادتیوں پر صبر، مرض پر صبر، فقر پر صبر، گناہوں ، ناجائز خواہشات، شیطانی وساوس اور اعضائے جسمانی کو غیر ضروری کاموں میں استعمال کرنے سے صبر وغیرہ۔
……٭…٭…٭……