Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
182 - 676
{2}…اگر تو نے گزشتہ دنوں میں برائیاں اکٹھی کرلی ہیں تو اب نیکیاں کر، تو نیک بخت ہو جائے گا۔ 
{3}… اچھی بات کو کل پر نہ ڈال، شاید کل آئے اور تو نہ ہو۔
تعجل   الذنب   بما   تشتھی		وتامل    التوبۃ     فی     قابل
والموت  یاتی  بعد  ذا  غفلۃ		ما ذلک فعل الحازم العاقل
{1}…بری خواہشات کو جلد پورا کرتا ہے اور توبہ کو کل پر ڈال دیتا ہے۔
{2}…اسی غفلت میں موت آجائیگی، یہ عقلمندوں کا کام نہیں ہے۔
حضرتِ داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی حضرتِ سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو نصائح:
	حضرتِ داؤد عَلَیْہِ السَّلَامنے حضرتِ سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامسے فرمایا: تین چیزیں مومن کی پرہیزگاری پر دلالت کرتی ہیں :’’ نہ پانے کی صورت میں بہترین توکل‘‘ ’’پالینے کی صورت میں بہترین رضا ‘‘اور’’ ختم ہوجانے کی صورت میں بہترین صبر‘‘۔
	ایک حکیم کا قول ہے کہ جس نے مصائب پر صبر کیا اس نے مقصود کو پالیا۔
	شاعر کہتا ہے:   ؎ 
علیک بالصبر ان نابتک نائبۃ 	من الزمان ولا ترکن الی الجزع
وان تعرضت الدنیا بزینتہا		فالصبر عنہا دلیل الخیر والورع
فجاھد النفس قسرا فیہما ابدا	تلق الذی ترتجیہ غیر ممتنع
{1}… اگر تجھ پر زمانہ کوئی مصیبت نازل کرے تو صبر کر، آہ و فغاں نہ کر۔
{2}… اگر دنیا اپنے تمام تر حسن کے باوجود تجھ سے منہ پھیر لے تو صبر کر کیونکہ تقویٰ اور نیکی کی نشانی ہے۔
{3}… اپنے نفس کو صبر اور تقویٰ پر مجبور کر پھر تو ہراس فضیلت کو پالے گا جسکی تو تمنا رکھتا ہے۔
	دوسرا شاعر کہتا ہے:    ؎