پہلے مشورہ کرلیا کرو کیونکہ اگر میں فرشتوں سے مشورہ کرلیتا تو مجھے یہ تکلیف نہ اٹھانی پڑتی۔
مجاہد رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہکا قول ہے: مجھ سے عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے فرمایا کہ صبح کو شام کی فکر نہ کرو اور شام کو دوسری صبح کی فکر نہ کرو، موت سے پہلے زندگی کو، بیماری سے پہلے تندرستی کو غنیمت سمجھو کیونکہ پتا نہیں کل تمہارا کیا حال ہوگا۔
اللہتعالیٰ سے کماحقہ شرم کرو:
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے صحابہ کرام سے فرمایا: کیا تم سب جنت میں جانے کی تمنا رکھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: ہاں ! آپ نے فرمایا: امیدیں کم کرو اور اللہ تَعَالٰی سے کماحقہ شرم کرو۔ صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول اللہ! ہم اللہ سے شرم کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا: حیا وہ نہیں جو تم سمجھتے ہو، حیا یہ ہے کہ تم قبروں اور ان کی تکالیف کو یاد کرو، پیٹ کو حرام سے محفوظ رکھو، دماغ کو برے خیالات کی آماجگاہ نہ بناؤ اور جو شخص آخرت کی عزت چاہتا ہے وہ دنیاوی زینتوں کو ترک کر دے، یہی حقیقی شرم ہے اور اسی سے بندہ اللہ تَعَالٰی کا قرب حاصل کرتا ہے۔(1)
فرمانِ نبوی ہے: اس امت کی اولین نیکی زہد اور یقین ہے اور اسکی ہلاکت کا آخری سبب بخل اور جھوٹی امیدیں ہیں۔(2)
ارشاداتِ صحابہ:
حضرتِ ام منذر رَضِیَ اللہُ عَنْہَا سے مروی ہے: ایک مرتبہ حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم رات کو لوگوں کے پاس آئے اور فرمایا: اے لوگو! اللہ سے شرم کرو: صحابہ کرام نے عرض کیا :کس طرح یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: تم وہ کچھ جمع کرتے ہو جو کھاتے نہیں ، وہ امیدیں رکھتے ہو جو پانہیں سکتے اور ایسے مکانات بناتے ہو جن میں تمہیں ہمیشہ نہیں رہنا ہے۔(3)
حضرتِ ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے: حضرتِ اسامہ بن زید رَضِیَ اللہ عَنْہ نے ایک ماہ کے قرض پر ایک سودینار میں لونڈی خریدی۔ جب حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے سنا تو فرمایا: تمہیں تعجب نہیں ہوا! اسامہ نے ایک ماہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 1…الزھد لابن المبارک، باب العرب من الخطایا والذنوب، ص ۱۰۷، الحدیث ۳۱۷
2…کنزالعمال ، کتاب الاخلاق، ۲/۱۸۱، الجزء الثالث، الحدیث ۷۳۸۰
3…شعب الایمان، الحادی و السبعون من شعب الإیمان، ۷/۳۵۴، الحدیث ۱۰۵۶۲