Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
166 - 676
کی کوئی صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: ان کے لئے دعائے مغفرت کرو، ان کے وعدوں کو پورا کرو، ان کے رشتہ داروں سے تعلق رکھو اور ان کے دوستوں کی عزت کرو۔  (1)
	ابن حبان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ اس جوان نے کہا: یہ کتنی عمدہ اور جامع بات ہے، آپ نے فرمایا: جاؤ اور اس پر عمل کرو۔ (2)
	امامِ مسلم سے روایت ہے کہ حضرتِ عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عَنْہمَا مکہ کی طرف جارہے تھے، راستے میں انھیں بدوی مِلا، آپ نے اسے اپنے گدھے پر سوار کیا اور اپنی پگڑی اتار کر اسے دے دی۔ ابن دینار نے کہا: اللہ تَعَالٰی آپ پر رحم کرے یہ بدوی لوگ تو معمولی سی عطا سے خوش ہوجاتے ہیں ، آپ نے فرمایا: اس کا باپ میرے باپ کا دوست تھا اورمیں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا: بہترین نیکی بیٹے کا اپنے باپ کے دوستوں کو عزیز رکھنا ہے۔ (3)
	صحیح ابن حبان میں حضرتِ ابوبردہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ میں مدینہ میں آیا تو عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا میرے یہاں تشریف لائے اور فرمایا: جانتے ہو میں تمہارے پاس کیوں آیا ہوں ؟ میں نے کہا: نہیں ۔ انہوں نے فرمایا: میں نے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص قبر میں سوئے ہوئے باپ سے نیکی چاہتا ہے وہ اس کے دوستوں سے حسنِ سلوک کرے، میرے باپ عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ اور تمہارے باپ میں بھائی چارہ تھا میں اس لئے حاضر ہوا ہوں ۔ (4)
تین نوجوان اور نیک اعمال:
	صحیحین اور دوسری کتب احادیث میں مروی ہے کہ اگلے وقتوں میں تین آدمی تلاشِ معاش کے لئے سفر میں نکلے، راستے میں انہیں بارش نے آلیا اور وہ بھاگ کر ایک غار میں چھپ گئے، اچانک ایک چٹان لڑھک کر غار کے منہ پر آکر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 1…ابوداود، کتاب الادب، باب فی برالوالدین ، ۴/۴۳۴، الحدیث ۵۱۴۲
2…صحیح ابن حبان کتاب البروالاحسان، باب حق الوالدین ،۱/۳۲۴، الحدیث۴۱۹
3…مسلم ، کتاب البر والصلۃ والاداب، باب فضل صلۃ اصدقاء۔۔۔الخ ، ص ۱۳۸۲، الحدیث ۱۱۔ (۲۵۵۲)
4…صحیح ابن حبان کتاب البروالاحسان، باب حق الوالدین ، ۱/۳۲۹، الحدیث ۴۳۳