Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
165 - 676
	’’صحیحین‘‘ کی روایت ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے دریافت کیا گیا : یارسول اللہ! لوگوں میں کون محبت کرنے کے زیادہ لائق ہے؟ آپ نے فرمایا: ماں ! پوچھا: پھر کون؟ فرمایا: ماں ! پوچھا گیا: پھر کون؟ فرمایا: ماں ! جب چوتھی بار پوچھا گیا :تو آپ نے فرمایا: باپ!(1) 
	صحیحین میں حضرت اسماء بنت ابی بکر رَضِی َاللہ عَنْہماسے مروی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے عہد مبارک میں میری مشرکہ ماں میرے پاس آئی تو میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے عرض کیا کہ میری بے دین ماں آئی ہے! میں اس سے کیا سلوک کروں ؟ آپ نے فرمایا: حسن سلوک کرو۔ (2)
	ابن حبان اورحاکم کی روایت ہے: آپ نے فرمایا: اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے یا والدین کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضگی والد یا والدین کی ناراضگی میں ہے۔  (3)
	طبرانی کی ایک روایت ہے: والد یا والدین کی اطاعت میں اللہ کی اطاعت ہے اور والد یا والدین کی نافرمانی میں اللہ کی نافرمانی ہے۔ (4) 
	بزاز کی ایک روایت ہے، آپ نے فرمایا: والدین کی رضا میں رب کی رضا ہے اور والدین کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے۔ (5)
	ترمذی، ابن حبان اورحاکم سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے عرض کی کہ میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، میرے لئے توبہ ہے؟ آپ نے فرمایا: تیری ماں ہے؟ عرض کی: نہیں ! پھر آپ نے فرمایا: تیری خالہ ہے؟ عرض کی: ہاں ! فرمایا: جاؤ! اورخالہ سے حسن سلوک کرو! (6)
	ابوداؤد اور ابن ماجہ میں مروی ہے کہ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! والدین کی موت کے بعد ان سے نیکی کرنے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 1…مسلم ، کتاب البر والصلۃ والاداب ، باب بر الوالدین۔۔۔الخ، ص ۱۳۷۸، الحدیث ۱۔ (۲۵۴۸)
2…بخاری،کتاب الھبۃ۔۔۔الخ، باب الہدیۃ للمشرکین ۲/۱۸۲، الحدیث ۲۶۲۰
3…صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان، باب حق الوالدین،۱/۳۲۸،الحدیث۴۳۰ و مستدرک،۵/۲۱۰،الحدیث ۷۳۳۱
4…المعجم الاوسط، ۱/۶۱۴، الحدیث ۲۲۵۵ 
5…البحرالزخار المعروف بمسند البزار، ۶/۳۷۶، الحدیث ۲۳۹۴ بذکر الوالد مکان الوالدین 
6…ترمذی، کتاب البروالصلۃ ، باب فی برالخالۃ، ۳/۳۶۲، الحدیث ۱۹۱۱