کہا: اسے طلاق دے دو تو میں نے انکار کردیا،میرے باپ نے حضورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں جاکر واقعہ سنایا تو حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا کہ بیوی کو طلاق دے دو۔ (1)
مسند احمد میں روایت ہے کہ جو درازی عمر اور فراخی رزق کی تمنا رکھتا ہو وہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرے اور صلہ رحمی کرے۔(2)
ابو یعلی اور حاکم کی روایت ہے: آپ نے فرمایا: جس نے والدین سے حسن سلوک کیا اسے مبارک ہوکہ اللہ تَعَالٰی نے اس کی عمر بڑھادی۔ (3)
ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم کی روایت ہے: آپ نے فرمایا: آدمی گناہوں کے سبب رزق سے محروم ہوجاتا ہے، دعا تقدیر کو لوٹا دیتی ہے اور حسن خلق عمر کو درازی عطا کرتاہے۔ (4)
ترمذی کی ایک روایت ہے: دعا قضا کو لوٹا دیتی ہے اور حسنِ سلوک عمر کو دراز کردیتا ہے۔ (5)
حاکم کی روایت ہے: دوسرے لوگوں کی عورتوں سے درگزر کرو، تمہاری عورتوں سے درگزر کیا جائے گا،اپنے والدین سے حسن سلوک کرو تمہاری اولاد تم سے حسن سلوک کرے گی۔(6)
طبرانی کی روایت ہے: اپنے والدین سے حسن سلوک کرو، تمہاری اولاد تم سے حسن سلوک کرے گی اور تم درگزر کرو تمہاری عورتیں بھی درگزر کریں گی۔ (7)
مسلم شریف کی روایت ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: اُس کی ناک غبار آلود ہو اُس کی ناک غبار آلود ہو، اُس کی ناک غبار آلود ہو، عرض کیا گیا: کس کی یارسول اللہ! آپ نے فرمایا: جس نے والدین کو یا کسی ایک کو بڑھاپے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 1…ترمذی، کتاب الطلاق واللعان ، باب ماجاء فی الرجل یسألہ۔۔۔الخ، ۲/۴۰۳، الحدیث۱۱۹۳و صحیح ابن حبان، کتاب البر والاحسان ، باب حق الوالدین، ۱/۳۲۷،الحدیث ۴۲۸
2…مسند احمد ، مسند انس بن مالک بن النضر ، ۴/۴۵۸، الحدیث ۱۳۴۰۰
3…المستدرک للحاکم، کتاب البروالصلۃ، باب من بر والدیہ۔۔۔الخ، ۵/۲۱۳، الحدیث ۷۳۳۹
4…ابن ماجہ، کتاب الفتن ، باب العقوبات، ۴/۳۶۹،الحدیث ۴۰۲۲ باالتقدیم و التاخیر
5…ترمذی، کتاب القدر، باب ماجاء لا یرد القدر الا الدعائ، ۴/۵۵، الحدیث ۲۱۴۶
6…المستدرک للحاکم کتاب البروالصلۃ ، باب بروا آباء کم۔۔۔الخ، ۵/۲۱۳، الحدیث ۷۳۴۰
7…المعجم الاوسط، ۱/۲۸۵، الحدیث ۱۰۰۲