Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
161 - 676
باب 24
والدین سے حسنِ سُلوک
	’’صحیحین‘‘ میں حضرتِ عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے: میں نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے پوچھا: اللہ تَعَالٰی کو کونسا عمل زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، میں نے کہا: اس کے بعد! آپ نے فرمایا: والدین سے حسن سلوک، میں نے پوچھا: پھرکونسا عمل محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا: جہاد فی سبیل اللہ۔(1)
	’’مسلم‘‘ کی روایت ہے: آپ نے فرمایا: بیٹا باپ کا حق ادا نہیں کرسکتا یہاں تک کہ وہ باپ کو غلام پائے اور اسے خرید کرآزاد کردے۔ (جب بھی وہ حق ابوت ادا نہیں کرسکتا)  (2)
	’’مسلم‘‘ کی روایت ہے: ایک شخص نے آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: میں آپ کے ہاتھ پر اللہ کی رضا جوئی میں ہجرت اور جہاد کی بیعت کرتا ہوں ، آپ نے پوچھا: تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ عرض کی: دونوں زندہ ہیں ، آپ نے فرمایا:جا اور والدین کی خدمت کر!  (3)
	ابویعلی اور طبرانی کی روایت ہے: ایک آدمی آپ کی خدمت میں آیا اور کہا: میں جہاد کی تمنا رکھتا ہوں مگر چند مجبوریوں کی بنا پر معذور ہوں ۔ آپ نے فرمایا: تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ عرض کی: میری ماں زندہ ہے۔ آپ نے فرمایا: اللہ سے توفیق مانگ کر ماں سے حسن سلوک کرتا رہ، تجھے حج، عمرہ اور جہاد فی سبیل اللہ کا ثواب ملے گا۔ (4)
	طبرانی میں ہے: ایک آدمی نے جہاد کی تمنا ظاہر کی تو آپ نے پوچھا: تیری ماں زندہ ہے؟ اُس نے کہا: میری ماں زندہ ہے، آپ نے فرمایا: ماں کے قدموں کو پکڑ، جنت پالے گا۔(5)
	ابن ماجہ کی روایت ہے: رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے دریافت کیا گیا کہ اولاد پر والدین کے کیا حقوق ہیں ؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 1…مسلم کتاب الایمان، باب بیان کون الایمان۔۔۔الخ، ص ۵۸، الحدیث ۱۳۷۔(۸۵)
2…مسلم ، کتاب العتق ، باب فضل عتق الوالد ، ص ۸۱۲، الحدیث ۲۵۔ (۱۵۱۰)
3…مسلم، کتاب البروالصلۃ والاداب، باب برالوالدین۔۔۔الخ ، ص۱۳۸۰، الحدیث  ۶۔ (۲۵۴۹)
4…المعجم الاوسط، ۲/۱۷۰، الحدیث ۲۹۱۵
5…المعجم الکبیر، ۸/۳۱۱، الحدیث ۸۱۶۲