Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
158 - 676
 اگر تم وہ لونڈی اپنے خالہ زادکو دے دیتیں تو تمہیں بہت زیادہ ثواب ملتا۔ (1)
	’’ابن حبان‘‘ اور’’ حاکم‘‘ کی روایت ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ایک شخص حاضر ہوا اور کہا کہ میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، توبہ کی کوئی صورت بتلائیے! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے پوچھا: تیری ماں زندہ ہے؟ کہا: ’’ نہیں ۔ ‘‘ آپ نے پھر پوچھا: تمہاری خالہ زندہ ہے؟ عرض کی: ہاں یارسول اللہ! فرمایا: ’’جاؤ !اور اس کی خدمت کرو۔‘‘ (2) (یہی صلہ رحمی ہے)
	بخاری وغیرہ میں ہے: صلہ رحمی یہ نہیں کہ ملنے جلنے والے رشتہ داروں سے میل ملاپ برقرار رکھے بلکہ صلہ رحمی یہ ہے کہ جو رشتہ دار تعلقات منقطع کرچ کے ہوں ان سے بھی میل ملاپ برقرار رکھے۔ (3)
	ترمذی کی روایت ہے: ان لوگوں سے نہ بنو جو کہتے ہیں اگر لوگ ہمارے ساتھ بھلائی کریں گے تو ہم بھی بھلائی کریں گے اور اگر وہ ہم پر زیادتی کریں گے تو ہم بھی زیادتی کرینگے بلکہ تم اس بات کے عادی بنوکہ اگر لوگ تمہارے ساتھ بھلائی کریں تو بھلائی کرو اور اگر وہ زیادتی کریں تو تم زیادتی نہ کرو۔ (4)
	مسلم کی روایت ہے ایک شخص نے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی: میں رشتہ داروں سے تعلق جوڑتا ہوں مگر وہ مجھ سے تعلق توڑتے ہیں ، میں ان سے بھلائی کرتا ہوں ، وہ میری برائی کرتے ہیں ، میں ان سے حلم و بردباری کا سلوک کرتا ہوں ، وہ مجھے خاطر میں نہیں لاتے، آپ نے فرمایا: اگر تیری باتیں سچی ہیں تو تو نے ایک دُور دَراز راستے کو طے کرلیا اور جب تک تو اس عادت پر قائم رہے گا اللہ تَعَالٰی تیرا حامی و ناصر ہوگا۔ (5)
	طبرانی، ابن خزیمہ اور حاکم کی روایت ہے کہ سب سے بہترین صدقہ کینہ پرور رشتہ دار کو کچھ دینا ہے،   (6) حضور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…بخاری، کتاب الھبۃ۔۔۔ الخ، باب ھبۃ المرأۃ لغیر زوجھا۔۔۔الخ، ۲/۱۷۳، الحدیث ۲۵۹۲
2…صحیح ابن حبان ، کتاب البروالاحسان، باب حق الوالدین۔۔۔الخ ،۱/۳۳۰، الحدیث ۴۳۶
3…بخاری، کتاب الادب، باب لیس الواصل بالمکافیئ، ۴/۹۸، الحدیث ۵۹۹۱
4…ترمذی، کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء فی الاحسان والعفو،۳/۴۰۵، الحدیث ۲۰۱۴
5…مسلم کتاب البروالصلۃ والآداب، باب صلۃ الرحم... الخ، ص ۱۳۸۴، الحدیث ۲۲۔ (۲۵۵۸)
6…المعجم الکبیر، ۴/۱۳۸، الحدیث ۳۹۲۳