Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
151 - 676
باب23
حقوقِ والدین اور صِلۂ رحمی
	فرمانِ الٰہی ہے:
وَاتَّقُوا اللہَ  الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَالۡاَرْحَامَ (1)	اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔
	فرمانِ الٰہی ہے:
فَہَلْ عَسَیۡتُمْ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمْ اَنۡ تُفْسِدُوۡا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوۡۤا اَرْحَامَکُمْ ﴿۲۲﴾اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَ اَعْمٰۤی اَبْصَارَہُمْ ﴿۲۳﴾ (2)
تو کیا تمہارے یہ ڈھنگ نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو تم زمین پر فتنہ و فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے قطع کردو۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تَعَالٰی نے لعنت فرمائی جنہیں حق کے سننے سے بہرا اور حق کے دیکھنے سے اندھا کردیا۔
	فرمانِ الٰہی ہے:
اَلَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللہِ مِنۡۢ بَعْدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَیَقْطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَیُفْسِدُوۡنَ فِی الۡاَرْضِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ﴿۲۷﴾ (3)
جو ا للّٰہ سے کئے ہوئے وعدہ کو توڑتے ہیں اور جس چیز کے ملانے کا رب نے حکم دیا ہے اس سے قطع تعلق کرتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں وہ نقصان میں ہیں ۔ 
	فرمانِ الٰہی ہے: جو لوگ عہد خداوندی کو توڑتے ہیں اور جس چیز کے ملانے کا رب تعالیٰ نے حکم دیا ہے اس سے قطع تعلق کرتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان:اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔  (پ۴،النساء:۱)
2… ترجمۂکنزالایمان: تو کیا تمہارے یہ لچّھن (انداز) نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے کاٹ دو یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہنے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔(پ۲۶،محمد :۲۲، ۲۳)
3…ترجمۂکنزالایمان:وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں پکا ہونے کے بعد اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں وہی نقصان میں ہیں۔ (پ۱،البقرۃ:۲۷)