Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
148 - 676
	اَثام کے متعلق کہا گیا ہے کہ جہنم کی ایک وادی ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ وہ جہنم کا ایک غار ہے، جب اس کا منہ کھولا جائے گا تو اس کی شدید بدبو سے جہنمی چیخ اٹھیں گے۔
زنا میں چھ مصیبتیں ہیں :
	بعض صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمسے مروی ہے: زِنا سے بچو! اس میں چھ مصیبتیں ہیں جن میں سے تین کا تعلق دنیا سے ہے اور تین کا آخرت سے۔ دنیا میں رزق کم ہو جاتا ہے، زندگی مختصر ہوجاتی ہے اور چہرہ مسخ ہوجاتا ہے، آخرت میں خدا کی ناراضگی، سخت پرسش اور جہنم میں داخل ہونا ہے۔
	روایت ہے کہ حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے زانی کی سزا کے بارے میں پوچھا تو رب تعالیٰ نے فرمایا: میں اسے آگ کی زرہ پہناؤں گا۔ وہ ایسی وزنی ہے کہ اگر بہت بڑے پہاڑ پر رکھ دی جائے تو وہ بھی ریزہ ریزہ ہوجائے۔ کہتے ہیں : ابلیس کو ہزار بدکار مردوں سے ایک بدکار عورت زیادہ پسند ہوتی ہے۔
	’’ مصابیح  ‘‘ میں ارشادِ رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے: جب بندہ زِنا کرتا ہے تو اس کا ایمان نکل کر اس کے سر پر چھتری کی طرح معلق رہتا ہے اور جب وہ اس گناہ سے فارغ ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان پھر لوٹ آتا ہے۔(1)
	کتاب اقناع میں فرمانِ حضور پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے: اللہ تَعَالٰی کے نزدیک نطفہ کو حرام کاری میں صرف کرنے سے بڑا کوئی گناہ نہیں ہے (2)اور لواطت زنا سے بھی بدتر ہے، جیساکہ حضرتِ انس بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہسے مروی ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ جنت کی خوشبو پانچ سو سال کے سفر کی دوری سے آئے گی مگر لوطی اس سے محروم رہے گا۔(3)
اَمرد ایک فتنہ ہے :
	حضرتِ عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا گھر سے باہر بیٹھے تھے کہ ایک حسین لڑکا (اَمرد) آتا ہوا نظر آیا آپ دوڑ کر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب الایمان، باب ماجاء لا یزنی الزانی۔۔۔الخ ، ۴/۲۸۳، الحدیث ۲۶۳۴و مشکاۃ المصابیح ،۱/۳۲، الحدیث۶۰
2…موسوعۃ ابن ابی الدنیا،کتاب الورع ، باب الورع فی الفرج، ۱/۲۱۹، الحدیث۱۳۷
3…اللآلی المصنوعۃ فی الأحادیث الموضوعۃ للسیوطی،۲/۱۶۸