Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
143 - 676
 باب:21
زکوۃ
زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے پر عذاب :
	فرمانِ الٰہی ہے:
وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ (1)			اور وہ لوگ جو زکو ٰ ۃادا کرنے والے ہیں ۔ 
	  حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہسے مروی ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: جو شخص، اپنے مال و دولت کا حق ادا نہیں کرتا قیامت کے دن اس کے پہلو اور پیٹھ جہنم کے سخت گرم پتھروں سے داغی جائے گی اور اس کا جسم وسیع کردیا جائے گا اور جب کبھی اسکی حرارت میں کمی آئے گی اس کو بڑھا دیا جائے گا اور دن اس کے لیے طویل کر دیا جائے گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہوگی یہاں تک کہ بندوں کے اعمال کا فیصلہ ہوگا پھر وہ جنت کی طرف اپنا راستہ اختیار کرے گا، (2)
	 فرمانِ الٰہی ہے:
وَالَّذِیۡنَ یَکْنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ  ۙ فَبَشِّرْہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾یَّوْمَ یُحْمٰی عَلَیۡہَا فِیۡ نَارِجَہَنَّمَ فَتُکْوٰی بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوۡبُہُمْ وَظُہُوۡرُہُمْ ؕ ہٰذَا مَاکَنَزْتُمْ لِاَنۡفُسِکُمْ فَذُوۡقُوۡا مَاکُنۡتُمْ تَکْنِزُوۡنَ ﴿۳۵﴾ (3)اورجو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اسے راہِ خدا میں خرچ نہیں کرتے انہیں عذاب الیم کی خوشخبری دے دوجس دن ان کے مال کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا اور اس سے ان کے پہلوؤں ، پیشانیوں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا کہ یہ ہے جو کچھ تم نے جمع کیا تھا اب اپنے جمع کردہ مال کا مزہ چکھو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان:اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں ۔ (پ۱۸،المؤمنون:۴)
2…مسلم کتاب الزکاۃ، باب اثم مانع الزکاۃ ، ص ۴۸۱، الحدیث ۲۴۔ ( ۹۸۷) 
3…ترجمۂکنزالایمان: اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں خوشخبری سناؤ=