Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
138 - 676
اسے یومِ قیامت جہنم کے پل پر اس وقت تک کھڑا کریگا کہ جو کچھ اس نے کہا تھا، نکل جائے۔(1)
	فرمانِ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے: غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کی اُس چیز کا ذکر کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہے (2)خواہ اس کے بدن کا کوئی عیب ہو، نسب کا عیب ہو، اس کے قول و فعل یا دین ودنیا کا عیب ہو یہاں تک کہ اُس کے کپڑوں اور سواری میں بھی کوئی عیب نکالے گا تو یہ غیبت ہوگی۔
	بعض متقدمین کا قول ہے: یہ کہنا بھی کہ فلاں کا کپڑا لمبایا چھوٹا ہے، غیبت ہے چہ جائیکہ اس کی ذات کے نقص گنے جائیں ۔ (تو اس غیبت کا کیا ٹھکانا)
	ایک چھوٹے قد کی عورت کسی کام کے لئے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئی، جب وہ واپس چلی گئی تو حضرتِ عائشہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا نے کہا: اس کا قد کتنا چھوٹا تھا، آپ نے فرمایا: عائشہ! تم نے اس کی غیبت کی ہے۔(3)
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں کہ اپنے آپ کو غیبت سے بچاؤ کیونکہ اس میں تین مصیبتیں ہیں : غیبت کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی، اس کی نیکیاں نامقبول ہوتی ہیں اور اس پر گناہوں کی یورش(یلغار) ہوتی ہے۔ (4)
چغل خور کا انجام:
	 حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن بدترین آدمی دو چہروں والا چغلخور ہوگا جو آپ کے پاس اور چہرہ لے کر آتا ہے، دوسرے کے پاس اور چہرہ لے کر جاتا ہے (5)اور فرمایا جو دنیا میں چغلخوری کرتا ہے قیامت کے دن اس کے منہ سے آگ کی دوزبانیں نظر آئیں گی۔ (6) 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابوداود، کتاب الادب، باب من ردعن مسلم غیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث۴۸۸۳
2… مسلم ، کتاب البروالصلۃ والاداب، باب تحریم الغیبۃ، ص ۱۳۹۷، الحدیث۷۰، (۲۵۸۹)
3…مسند احمد ، ۹/۴۶۳، الحدیث ۲۵۱۰۳وشعب الایمان، الرابع والاربعون۔۔۔الخ ، باب ۵/۳۱۳،الحدیث ۶۷۶۷
4…
5…بخاری، کتاب الادب، باب ما قیل فی ذی الوجھین، ۴/۱۱۵، الحدیث۶۰۵۸
6…ابوداود، کتاب الادب، باب فی ذی الوجھین، ۴/۳۵۲، الحدیث۴۸۷۳