Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
133 - 676
 شرائط ہیں اِسی طرح قبولیت نماز کی بھی شرائط ہیں ، جواز کی شرائط فرائض کا ادا کرنا اور قبولیت نماز کی شرائط میں خشوع اور تقویٰ سرِ فہرست ہیں چنانچہ ارشادِ ربانی ہے:
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ فِیۡ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ (1)
	تقویٰ کے متعلق ارشادِالٰہی ہے:
اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللہُ  مِنَ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿۲۷﴾ (2)
	فرمانِ نبوی ہے: جس نے کامل خشوع سے دورکعت نماز ادا کی، وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسے پیدائش کے دن پاک تھا۔(3)
نماز اندھیرے میں پڑھی جائے:
	حقیقت یہ ہے کہ نماز میں دل خیالاتِ فاسدہ کی وجہ سے صحیح معنوں میں نماز کی طرف متوجہ نہیں ہو پاتا لہٰذا ان خیالات سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ نجات کے کئی طریقے ہیں ایک یہ بھی ہے کہ اندھیرے میں نماز پڑھی جائے یا ایسی جگہ نماز پڑھی جائے جہاں کامل سکوت ہو، نیچے رنگین فرش نہ ہو اور نمازی منقش کپڑے نہ پہنے ہو کیونکہ ان چیزوں پر جونہی نظر پڑتی ہے انسان ادھر متوجہ ہوتا ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے حضرت ابوجہم رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ کے بھیجے ہوئے منقش کرتے میں نماز پڑھی اور نماز کے فوراً بعد اتار کر واپس بھیج دیا اور فرمایا: اس نے ابھی مجھے نماز میں اپنی طرف متوجہ کردیا۔(4)
	ایک مرتبہ نئے جوتے پہن کر آپ نے نماز پڑھی، نماز کے بعد آپ نے اسے اتاردیا اورو ہی پرانے جوتے پہن لئے اور فرمایا میں نماز میں اس کی طرف دیکھ کر مشغول ہوگیا۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ترجمۂکنزالایمان:بے شک مراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں۔ (پ۱۸، المؤمنون: ۱،۲)
2…ترجمۂکنزالایمان:اللہ اسی سے قبول کرتا ہے جسے ڈرہے۔ (پ۶،المائدۃ :۲۷)
3…المعجم الاوسط ، ۴/۳۷۹، الحدیث  ۶۳۰۶
4…بخاری کتاب الصلاۃ ، باب اذا صلی فی ثوب لہ۔۔۔الخ ، ۱/۱۴۹، الحدیث ۳۷۳
5…الزھد لابن مبارک ، باب فضل المشی۔۔۔الخ، ص ۱۳۵، الحدیث ۴۰۲